میں نے زندگی میں گنتی کے چند لوگ دیکھے ہیں جو اپنی غلطی ببانگِ دہل تسلیم کرنے کا جگرا رکھتے ہوں۔ اگر آپ کے ارد گرد کوئی شخص ایسا پایا جاتا ہے تو اس کی قدر کیجیے۔ شاید آپ کو اندازہ نہ ہو مگر یہ انسانوں میں پائی جانے والی نایاب ترین خوبیوں میں سے ایک ہے۔
میرا خیال ہے کہ جسے نرم دھوپ، قدرتی ہوا، کچی مٹی اور تازہ پانی کا ذوق نصیب نہیں ہوا وہ بدقسمت ہے۔ اتنا کہ اسے اپنی بدقسمتی کا احساس بھی نہیں۔
راحیلؔ فاروق
- کیفیت نامہ
- 9 فروری 2022ء
- ربط