Skip to content
اردو گاہ
  • قرارداد
  • کیفیات
  • راحیلؔ
  • ضوابط
  • تشہیر
  • رابطہ
Menu
  • قرارداد
  • کیفیات
  • راحیلؔ
  • ضوابط
  • تشہیر
  • رابطہ

کیفیت نامہ

1 جنوری 2022 ء

09:40

سالِ نو مبارک ہو!

کیا آپ جانتے ہیں کہ اس جملے کا مطلب دراصل کیا ہے؟ مبارک عربی زبان کا لفظ ہے جو برکت کے مادے سے نکلا ہے۔ اس کے معانی ہیں برکت دیا گیا۔ وہ شخص، شے، مقام یا وقت جسے برکت عطا کی گئی ہو۔ جب آپ کسی کو سالِ نو مبارک یا نیا سال مبارک کہتے ہیں تو گویا دعا دیتے ہیں کہ اس کے لیے نیا سال برکت والا ہو۔

یہ دعا مکمل طور پر بیان کی جائے تو یوں ہو گی:

آپ کے لیے/تمھارے لیے/تیرے لیے نیا سال مبارک ہو۔

زبانوں کا عام قاعدہ ہے کہ بلاغت پیدا کرنے کے لیے مختلف الفاظ مختلف موقعوں پر حذف کر دیے جاتے ہیں۔ دعا یا اظہارِ تمنا وغیرہ کا بھی یہی سلسلہ ہے۔ لہٰذا "آپ کے لیے/تمھارے لیے/تیرے لیے” وغیرہ حذف کر کے "نیا سال مبارک ہو” کہا جاتا ہے۔ بہت بار آخر میں آنے والا "ہو” بھی محذوف ہو جاتا ہے اور فقط "نیا سال مبارک” کہہ دیتے ہیں۔ یہ اس دعا کی بلیغ ترین صورت ہے۔

میں بھی آپ کے لیے دعا گو ہوں۔۔۔

نیا سال مبارک!

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو ادیب۔

Prevپچھلا کیفیت نامہ
اگلا کیفیت نامہNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

کیفیات

چھوٹی چھوٹی باتیں۔ جذبات، کیفیات، احساسات اور خیالات۔ سماجی واسطوں پر دیے جانے والے سٹیٹس (status) کی طرح!

آپ کے لیے

میں نے زندگی میں گنتی کے چند لوگ دیکھے ہیں جو اپنی غلطی ببانگِ دہل تسلیم کرنے کا جگرا رکھتے ہوں۔ اگر آپ کے ارد گرد کوئی شخص ایسا پایا جاتا ہے تو اس کی قدر کیجیے۔ شاید آپ کو اندازہ نہ ہو مگر یہ انسانوں میں پائی جانے والی نایاب ترین خوبیوں میں سے ایک ہے۔

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 12 اپریل 2022 ء
  • ربط
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔