اس سلام سے جو سونے کے پانی سے لکھ کر اور خوشبوؤں میں لپیٹ کر بھیجا گیا اور نہ پہنچ سکا، وہ گالی اچھی ہے جو منہ پر دی گئی اور دل میں جا کر لگی۔
ہر انسان محبت کے لائق ہے۔ غور سے دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک شانِ محبوبی ہر جان کو ایسی عطا ہوئی ہے کہ کسی کو نہیں ملی۔ مگر دنیا کا امتحان یہی ہے کہ ہر انسان سے محبت کرنے کی طاقت کسی انسان کو نہیں دی گئی۔
راحیلؔ فاروق
- کیفیت نامہ
- 30 جنوری 2021ء
- ربط