مذہبی لوگوں کا مذہب سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا چینی کا چین سے!
میرے ایک دوست تحریکِ انصاف کے زبردست حامی ہیں۔ یعنی باقاعدہ جاں نثار۔ بازار میں دکان کرتے ہیں۔ کچھ دن پہلے میں نے ان سے پوچھا، "آپ دکان داروں سے واقف ہیں۔ سو میں سے کتنے لوگ ہوں گے جو ناجائز منافع نہیں لیتے؟ گاہک سے دھوکا نہیں کرتے؟"
ان کا جواب میری توقع سے زیادہ سخت تھا۔ کہنے لگے، "ایک بھی نہیں۔ ہزار میں کوئی ہو تو ہو۔"
میں نے پوچھا، "ان لوگوں کے ساتھ نیا پاکستان بنا کر آپ کیا کریں گے؟"
ہنس پڑے۔
صاحبو، ملک میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر بھی بس ہنس پڑا کرو۔
راحیلؔ فاروق
- کیفیت نامہ
- 24 مئی 2022ء
- ربط