Skip to content

کیفیت نامہ

17 اکتوبر 2020ء

19:54

سیاست پر اظہارِ خیال بیکار ہے۔ بڑے بڑے تجزیوں اور پیشگوئیوں کے مقابل ہمیں آج بھی یہی لگتا ہے کہ عوام بدعنوان موروثی سیاست دانوں کو کبھی دوبارہ موقع نہیں دینے کے۔ ہر چہ بادا باد!

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو ادیب۔

Prevپچھلا کیفیت نامہ
اگلا کیفیت نامہNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

کیفیات

چھوٹی چھوٹی باتیں۔ جذبات، کیفیات، احساسات اور خیالات۔ سماجی واسطوں پر دیے جانے والے سٹیٹس (status) کی طرح!

آپ کے لیے

فتنہ کی ایک شکل یہ ہے کہ موچی زخم سینے شروع کر دے، لوہار سونا کوٹنے لگے، کمھار استاد بن جائے، بنیا فلسفی ہو جائے۔۔۔

نظامِ قدرت و معاشرت ہر کسے را بہرِ کارے ساختند کے اصول پر قائم ہے۔ موسیقار کا کام ٹھٹھیرا نہیں کر سکتا اور بڑھئی نائی کی جگہ نہیں لے سکتا۔ دنیا کی عظیم ترین حکمتیں چھوٹی چھوٹی حکایات میں رکھ دی گئی ہیں۔ اس قسم کی ایک حکایت ہم نے بچپن میں پڑھی تھی۔ سبق کچھ یوں تھا:

جس کا کام اسی کو ساجے
اور کرے تو ٹھینگا باجے

اب دیکھتے ہیں تو انٹرنیٹ اور سماجی واسطوں کی دنیا میں ہر طرف ٹھینگا باج رہا ہے۔ فضائی حادثوں پر درزی اظہارِ خیال کر رہے ہیں اور سیاست کے رموز دندان سازوں کے ہاں زیرِ بحث ہیں۔ صحافی ادب میں نام پیدا کرنے کے متمنی ہیں اور عالمی جنگیں حکیموں کی دلچسپی کا مرکز ہیں۔ حاصل یہ کہ کوا چلا ہنس کی چال، اپنی بھی بھول گیا۔

انسان ہونے اور اسی معاشرے کا فرد ہونے کے ناتے یہ غلطی مجھ سے بھی بہت بار ہوئی ہے۔ مگر پے در پے منہ کی کھانے کے بعد اب معلوم ہوتا ہے کہ ہر موضوع پر چونچ کھولنا کچھ ایسا فرض نہ تھا۔ بلکہ شاید اکثر معاملات میں نہ کھولنا فرض تھا۔ اپنی اوقات پہچان لینے ہی میں عافیت ہے۔ کسی دل جلے کا شعر ہے:

تم شہر میں رہنا کہ مضافات میں رہنا
اوقات بڑی چیز ہے اوقات میں رہنا

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 25 فروری 2022ء
  • ربط
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔