Skip to content

کیفیت نامہ

30 ستمبر 2020 ء

19:02

صحافی ادیب بن گئے ہیں اور ادیب صحافی۔ شعروں میں خبریں ہیں اور خبروں میں قافیہ پیمائیاں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو ادیب۔

Prevپچھلا کیفیت نامہ
اگلا کیفیت نامہNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

کیفیات

چھوٹی چھوٹی باتیں۔ جذبات، کیفیات، احساسات اور خیالات۔ سماجی واسطوں پر دیے جانے والے سٹیٹس (status) کی طرح!

آپ کے لیے

اگر آپ ٹی وی، اخبارات اور انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے تجزیہ کاروں، دانش وروں، صحافیوں اور ماہرین کے سال بھر کے ارشادات اکٹھے کر کے ان کا تجزیہ کریں تو معلوم ہو گا کہ یہ سو میں سے ستر اسی باتیں غلط کہتے ہیں۔ نہ ان کے ذرائع باوثوق ہیں، نہ ان کی سمجھ افلاطونی ہے اور نہ ان کی دیانت معتبر ہے۔ اس کے بعد اگر آپ کسی چائے والے کی باتوں پر غور کریں تو شاید آپ کو تعجب ہو کہ دس میں سے چار چھ باتیں اس غریب کی ٹھیک ہی ہوتی ہیں۔
کسی دانشمند نے اربابِ ریاست کو عوام کے بارے میں مشورہ دیا تھا کہ تم ان سے زیادہ عقلمند نہیں ہو سکتے۔ لہٰذا اپنی توانائیاں انھیں بے وقوف بنانے پر صرف کرو۔ ریاستیں اس مقصد کے لیے ذرائعِ ابلاغ کا استعمال کرتی آئی ہیں۔ مگر ذرائعِ ابلاغ جب عوام پر قابو پا لیتے ہیں تو پھر ریاست ہی کے نہیں، خود اپنے مفادات کے لیے بھی الو بنانا شروع کر دیتے ہیں۔
ہمارے اردگرد بہت سے لوگ ایسے دیوانے ہو گئے ہیں کہ تین تین چار چار گھنٹے ٹی وی پر بد زبان، کج فہم اور نیم خواندہ لوگوں کے مناظرے دیکھتے رہتے ہیں۔ یا اخبارات میں اور سماجی واسطوں پر جھوٹوں کے کالم اور تجزیے محض اس لیے پڑھا کرتے ہیں کہ سبز باغ دیکھنے کا نشہ پورا ہو سکے۔ ممکن ہے میرا علم ناقص ہو مگر میری نظر سے کوئی ملکی دانشور یا تجزیہ کار ایسا نہیں گزرا جس کی پیشگوئیاں پچاس فیصد بھی سچ نکلی ہوں۔ اور اگر کوئی بطلِ جلیل ایسا ہو بھی تو میں اس پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہوں گا۔ اس کی وجہ بہت سادہ ہے۔ آپ کو ایک حکایت سناتا ہوں۔ آپ سمجھ جائیں گے۔
ایک گنوار سے کسی نے پوچھا، تمھاری گدھی گابھن تھی۔ سناؤ، گدھا ہوا یا گدھی؟ وہ ٹکر ٹکر اسے دیکھنے لگا۔ پوچھنے والے نے کہا، کیا ہوا؟ گنوار بولا، تمھیں کیسے پتا چلا کہ انھی دونوں میں سے ایک ہو گا؟

راحیلؔ فاروق
  • کیفیت نامہ
  • 29 جولائی 2022 ء
  • ربط
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
[ivory-search id="65831" title="Main"]
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ