مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

شامتِ اعمالِ ما صورتِ نادر گرفت

فارسی

ضرب المثل

شامتِ اعمالِ ما صورتِ نادر گرفت

ترجمہ

ہمارے اعمال کی شامت نے نادر کی صورت اختیار کر لی۔

مطلب

انسان کے گناہوں کی سزا بعض اوقات کسی ایسے انسان کی صورت میں نازل ہوتی ہے جو اس کے لیے سخت ناگوار بھی ہو اور مسلط بھی کر دیا گیا ہو۔

پس منظر

نادر قلی بیگ المعروف نادر شاہ افشار نے ۱۷۳۹ء میں کرنال کی جنگ جیت کر تاجِ دہلی پر قبضہ کر لیا تھا۔ جنگ میں ہزاروں مغل فوجی کھیت رہے اور بعد ازاں شورش سے نمٹنے کے لیے نادر نے قتلِ عام کا حکم دے دیا۔ غارت گری اور لوٹ مار کا وہ بازار گرم ہوا کہ ریاستِ مغلیہ اس سانحے کو پھر کبھی بھلا نہ سکی۔ اس موقع پر مبینہ طور پر پنجاب کے کسی شاعر نے یہ شعر کہا:

آدمیاں گم شدند ملکِ خدا خر گرفت
شامتِ اعمالِ ما صورتِ نادر گرفت

یعنی انسان غائب ہو گئے اور خدا کی زمین پر گدھا راج کرنے لگا۔ ہمارے اعمال کی شامت نے نادر کی صورت اختیار کر لی۔

استعمال

اس صورت میں بولا جاتا ہے جب کسی غلطی یا جرم کی پاداش میں یا محض بدقسمتی سے کوئی کندۂِ ناتراش لوگوں پر افسر وغیرہ کی صورت میں مسلط ہو جائے یا مثلاً کوئی احمق بن بلائے کسی جگہ گھس بیٹھے اور معمول کی سرگرمیوں میں رکاوٹ یا فتنہ پیدا کرے۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو ادیب۔

Prevپچھلی کہاوتقدرِ جوہر شاہ داند یا بداند جوہری
اگلی کہاوتبلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹاNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

کہاوتیں

مشہور ضرب الامثال۔ اردو، ہندی، فارسی اور عربی کی زبان زدِ عام کہاوتیں مع ترجمہ و تشریح، پس منظر اور محلِ استعمال۔

آپ کے لیے

اندھیر نگری چوپٹ راجا

6 اکتوبر 2021ء

سانچ کو آنچ نہیں

4 اگست 2018ء

قدرِ جوہر شاہ داند یا بداند جوہری

8 اگست 2018ء

الاقارب کالعقارب

3 اگست 2018ء

قلندر ہر چہ گوید دیدہ گوید

2 اگست 2018ء

تازہ ترین

اندھیر نگری چوپٹ راجا

6 اکتوبر 2021ء

بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا

24 جنوری 2021ء

قدرِ جوہر شاہ داند یا بداند جوہری

8 اگست 2018ء

سانچ کو آنچ نہیں

4 اگست 2018ء

الاقارب کالعقارب

3 اگست 2018ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔