Skip to content
ضرب الامثال (کہاوتیں)
  • تعارف
  • فہرست
  • زبان
    • اردو
    • عربی
    • فارسی
    • ہندی
  • زمرے
    • اشعار اور مصرعے
    • جملے اور فقرات
Menu
  • تعارف
  • فہرست
  • زبان
    • اردو
    • عربی
    • فارسی
    • ہندی
  • زمرے
    • اشعار اور مصرعے
    • جملے اور فقرات

بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا

اردو

ضرب المثل

بلی کے بھاگوں چھینکا ٹوٹا

بلی بھاگوں چھینکا ٹوٹا

چھینکا ٹوٹا بلی کے بھاگوں

معانی/مفہوم

بلی کی خوش قسمتی سے وہ جالی ٹوٹ گئی جس میں دودھ بندھا ہوا تھا۔

مطلب/وضاحت/تشریح

کوئی کام کرنا چاہتے تھے مگر طاقت نہ تھی یا حالات ساتھ نہ دیتے تھے۔ پھر گویا غیب سے مدد ہوئی اور اچانک اس کام کی راہ ہموار ہو گئی جس کے دور دور تک کوئی آثار نہ تھے۔

چھینکا اس جالی کو کہتے ہیں جس میں پرانے زمانوں میں دودھ کا برتن یا کھانے پینے کی چیزیں رکھ کر کسی اونچی جگہ لٹکا دیا جاتا تھا تاکہ بچوں اور جانوروں وغیرہ کی دسترس سے دور اور محفوظ رہے۔

بھاگ ہندی میں نصیب کو کہتے ہیں۔ بھاگوں یعنی نصیب سے۔ خوش قسمتی سے۔

پس منظر/کہانی

کوئی بلی بھوکی تھی۔ ادھر ادھر پھرتے ہوئے ایک گھر میں اسے چھینکا لٹکا نظر آیا۔ چھینکے میں ایک برتن تھا اور برتن میں دودھ۔ بلی دودھ کی مہک سے بےتاب ہو گئی۔ چاہا کہ کسی طرح اچھل کر اس تک پہنچ جائے۔ اونچی اونچی چھلانگیں لگائیں، کودی، پھاندی، مگر بےسود۔ چھینکا بہت اوپر تھا۔

مایوس ہو کر مڑی ہی تھی کہ زور کا کھٹکا ہوا۔ دیکھا تو چھینکا زمین پر گرا پڑا تھا اور برتن سے دودھ بہہ رہا تھا۔

چھینکا ٹوٹنے کی وجہ تو جو بھی رہی ہو مگر بلی کی مراد بر آئی۔ غٹاغٹ سارا دودھ پی گئی۔ وہاں سے یہ مثل مشہور ہوئی۔

استعمال/موقع

جب کوئی شخص کسی کام کا ارادہ رکھتا ہوں مگر کر نہ پا رہا ہو اور پھر اتفاق سے اس کام کے اسباب پیدا ہو جائیں تب کہتے ہیں۔ کسی نااہل کے لیے حالات غیرمتوقع طور پر سازگار ہونے یا غیب سے مدد ہونے پر بھی بولا جاتا ہے۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو ادیب۔

Prevپچھلی کہاوتشامتِ اعمالِ ما صورتِ نادر گرفت
اگلی کہاوتاندھیر نگری چوپٹ راجاNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

کہاوتیں

مشہور ضرب الامثال۔ اردو، ہندی، فارسی اور عربی کی زبان زدِ عام کہاوتیں مع ترجمہ و تشریح، پس منظر اور محلِ استعمال۔

آپ کے لیے

شامتِ اعمالِ ما صورتِ نادر گرفت

27 نومبر 2018 ء

اندھیر نگری چوپٹ راجا

6 اکتوبر 2021 ء

سانچ کو آنچ نہیں

4 اگست 2018 ء

قلندر ہر چہ گوید دیدہ گوید

2 اگست 2018 ء

الاقارب کالعقارب

3 اگست 2018 ء

تازہ ترین

اندھیر نگری چوپٹ راجا

6 اکتوبر 2021 ء

شامتِ اعمالِ ما صورتِ نادر گرفت

27 نومبر 2018 ء

قدرِ جوہر شاہ داند یا بداند جوہری

8 اگست 2018 ء

سانچ کو آنچ نہیں

4 اگست 2018 ء

الاقارب کالعقارب

3 اگست 2018 ء
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔