مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

شعر اور معنیٰ

شذرہ

16 مئی 2020ء

شعر فہمی کا اصلِ اصول میں اس قول کو سمجھتا ہوں جو میرزا عبدالقادر بیدلؔ سے منسوب چلا آتا ہے۔ فرمایا کہ شعرِ خوب معنیٰ ندارد۔ یعنی اچھے شعر کا مطلب نہیں ہوتا۔ اب اس بات کے دو مطلب ہو سکتے ہیں۔ اول یہ کہ اچھا شعر سرے سے کوئی مطلب رکھتا ہی نہیں۔ دوم یہ کہ اس کے معانی کوئی ایسی خصوصیت یا ندرت نہیں رکھتے کہ توجہ کے مستحق ہوں۔ ہر دو صورت میں مراد یہ ہے کہ اچھی شاعری کا پیمانہ اچھے معانی نہیں۔

پتے کی بات یہ ہے کہ بیدلؔ نے یہ اصول قائم نہیں کیا بلکہ اسے محض ایک دلکش انداز میں بیان کر دیا ہے۔ شاعری کی نسبت یہ نقطۂ نظر ہمارے ہاں بہت پرانا چلا آتا ہے۔ میں اس پر اپنے کچھ مضامین میں زیادہ تفصیل سے بحث کر چکا ہوں۔ یہاں یہ کہنا کافی ہو گا کہ لفظ اور معنیٰ کی تقابلی حیثیت پر دنیا بھر میں دو بڑی رائیں پائی جاتی ہیں۔ کچھ لفظ کو اہمیت دیتے ہیں اور کچھ معنیٰ کو۔ ہمارے بزرگوں نے زیادہ تر لفظ کو اچھے کلام کا مدار قرار دیا ہے۔ بیدلؔ کے مقولے کا جوہر بھی یہی ہے کہ اچھا شعر معانی پر انحصار نہیں کرتا۔ ظاہر ہے کہ پھر الفاظ رہ جاتے ہیں سو انھی کو ہمارے اکابر نے ہمیشہ اہم گردانا ہے۔

اب یہ ہوا ہے کہ مغربی تنقید کے زیرِ اثر ہمارے لوگ شعر کے معانی پر غور کرنے کے عادی ہو گئے ہیں۔ وہ خیال کرتے ہیں کہ اچھا شاعر وہ ہے جو نئے خیالات پیش کرے۔ یہ اصول دو وجوہات سے ناقص ہے۔ اول یہ کہ شاعر کا ہنر زبان و بیان ہے نہ کہ فلسفہ و منطق۔ اس کا کام یہ نہیں کہ نئے نئے خیالات کا پیچھا کرتا رہے بلکہ یہ ہے کہ عام خیالات کو بھی اس قدرت اور طلاقت سے بیان کرے کہ کوئی اور نہ کر سکے۔ دوم یہ کہ نئے خیالات نئے نہیں ہوتے۔ انسان کے مسائل، محرومیاں، تمنائیں اور معاملات وہی ہیں جو ابتدائے آفرینش سے چلے آتے ہیں۔ وہ ہر زمانے میں کم و بیش ایک ہی جیسی آزمائشوں سے دوچار ہوتا ہے اور ایک ہی جیسے خیالات اس کے ذہن میں پیدا ہوتے ہیں۔ جو خیالات اسے نئے معلوم ہوتے ہیں وہ محض اس وجہ سے ہیں کہ اس کے زمانے میں پہلے پیش نہیں کیے گئے۔ اس واسطے نہیں کہ کسی زمانے میں بھی پیش نہ کیے گئے تھے۔ ہم ماضی کو بھلا دیتے ہیں اور مستقبل میں پھر اسی کا عکس دیکھ کر اپنے تئیں نیا زمانہ تخلیق کرتے ہیں۔

حاصل یہ کہ اچھا شاعر عام باتوں کو خاص ڈھنگ سے بیان کرنے کے سبب اچھا کہلاتا ہے۔ نیز سخنِ تر کے لیے نکتہ سرائی نہیں بلکہ زبان و بیان کی غیر معمولی صلاحیت درکار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ غالبؔ کے پیچیدہ اور مغلق کلام پر ہماری روایت کے سخن فہم بزرگوں نے انگشت نمائی کی ہے اور اسے درخورِ اعتنا نہیں جانا۔ غالبؔ خود بھی آخری عمر میں اس بات کے قائل ہو گئے تھے کہ شاعری فلسفہ بگھارنے کی بجائے عام اور سادہ باتوں کو ایک آفاقی زبان میں بیان کرنے کا نام ہے۔ ان کا بعد کا کلام اس ادراک کا آئینہ دار ہے۔

اب آتے ہیں میرؔ کے اس شعر کی جانب جس کی نسبت ایک صاحب نے استفسار کیا ہے۔

کیا جانے وہ مائل ہووے کب ملنے کا تم سے میرؔ
قبلہ و کعبہ اس کی جانب اکثر آتے جاتے رہو

کہتے ہیں کہ محبوب کے مزاج کا پتا نہیں کہ کب ملاقات پر آمادہ ہو۔ بہتر ہے کہ میرؔ صاحب اس کی طرف آتے جاتے رہا کریں۔ یہ کل معانی ہیں اس شعر کے۔ مگر بیان پر غور کیا جائے تو اہتزاز کا ایک اور ہی عالم ہے۔ محبوب کی متلون مزاجی کا ذکر نہیں مگر صاف نظر آتا ہے کہ من موجی ہے۔ قبلہ و کعبہ پکار کر میرؔ کو جو مشورہ دیا گیا ہے وہ بجائے خود طنزِ لطیف کا ایک شاہکار ہے۔ پھر سلاست کا وہ عالم ہے کہ کچھ ادب فہم ہی سمجھتے ہیں۔ ایسے رواں اور ملائم مصرعے نکالنے کا جوکھم وہ جانے گا جس نے کبھی ایسی کوشش کر دیکھی ہو۔ پھر پورے شعر میں وہ بیتابی کہیں بیان نہیں کی گئی جو عاشق کو محبوب سے ملنے کے لیے ہوتی ہے مگر طرزِ ادا سے کیسی ٹپکی پڑتی ہے۔ یہ سب جادو الفاظ کے ہیں۔ معانی تو اس کے سوا کچھ نہ تھے جو ہم نے ایک جملے میں بیان کیے۔

اب یہی بات آپ خود اچھے سے اچھے الفاظ میں کہنے کی کوشش کر کے دیکھیں تو معلوم ہو گا کہ میرؔ کو خدائے سخن کیوں کہتے ہیں۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشزبان کی سند
اگلی نگارشاردو شاعری میں بھینس کا انڈاNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

عشق اور پرستش

19 جون 2021ء

غلام یاسین فوت ہو گیا

27 دسمبر 2023ء

مضمون، خیال اور معنیٰ

29 جون 2016ء

سبق

6 مارچ 2023ء

داتا صاحب، چور اور چوروں کے بچے

12 نومبر 2018ء

تازہ ترین

انفرادیت کی تلاش

30 جنوری 2026ء

صحبتِ بد

10 جنوری 2026ء

رعایت

24 دسمبر 2025ء

کتے

20 دسمبر 2025ء

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔