مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

آواز اور لہجہ

شذرہ

3 اگست 2023ء

ہم دو بھائی ہیں۔ آواز سے لوگوں کو ایک پر دوسرے کا دھوکا ہو جاتا ہے۔ مگر یہ کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔ اچنبھا مجھے اس پر ہوتا ہے کہ ریکارڈ شدہ آوازوں پر ہمیں خود دھوکا ہو جاتا ہے۔ اپنی آواز بھائی کی معلوم ہوتی ہے اور بھائی کی اپنی۔

پھر ایک ہمارے تایا جان ہیں۔ ستر کے قریب عمر ہو گی۔ وہ گھر آئیں تو مسئلہ دوچند ہو جاتا ہے۔ آواز سے کسی کو کچھ پتا نہیں چلتا کہ تینوں میں سے کون بول رہا ہے۔ یہ باتیں یوں یاد آئیں کہ میں نے ابھی دروازے پر تایا جی کی آواز سنی۔ مگر پھر دیکھا کہ چھوٹا بھائی ہے۔

واقعہ یہ ہے کہ آواز ایک جینیاتی اور موروثی شے ہے۔ یہ تاثر بے شک قبول کرتی ہے اور محنت سے بہتر بھی ہو سکتی ہے مگر اپنی اصل میں تقریباً ہمیشہ وہی رہے گی جو ہے۔ پھر میرا خیال یہ بھی ہے کہ آواز بہت کم لوگوں کی بری ہوتی ہے۔ میں اکثر مردوں اور عورتوں کی آواز سے متاثر ہوتا رہتا ہوں۔ مگر زیادہ تر کے ساتھ مسئلہ یہ ہوتا ہے کہ وہ بولنے کے ڈھنگ سے کچھ خاص واقف نہیں ہوتے۔ بے ڈھب بول چال آواز کے حسن کو بھی دھندلا دیتی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ یہ آواز کا نقص ہے۔ نہیں، یہ لہجے کا عیب ہے۔

ہمارے ایک موسیقار دوست کہتے ہیں کہ انسان کا گلا آوارہ ہوتا ہے۔ جنگلی جانور کی طرح۔ موسیقی میں اسے سدھایا جاتا ہے۔ تربیت دی جاتی ہے اور قابو میں لایا جاتا ہے۔ یہی قصہ لہجے کا ہے۔ ہماری گفتگو آوارہ ہوتی ہے۔ لفظ وحشی ہوتے ہیں۔ اتار چڑھاؤ بے اختیار۔ ان سب پر کسی قدر قابو پا لینا اور اپنی مرضی سے استعمال کرنے کے قابل ہو جانا تہذیب کی علامت ہے۔ یہ صلاحیت پیدا ہو جائے تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کی آواز خواہ مخواہ زیادہ خوبصورت معلوم ہونے لگی ہے۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشپینڈو کہیں کے!
اگلی نگارشباتیںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

جھوٹے سچے لفظ

31 مارچ 2021ء

آج کوا منڈیر پر بولا

20 مئی 2022ء

کچھ کتابیں، کچھ یادیں

27 جولائی 2023ء

سکون

2 مارچ 2021ء

سبق

6 مارچ 2023ء

تازہ ترین

انفرادیت کی تلاش

30 جنوری 2026ء

صحبتِ بد

10 جنوری 2026ء

رعایت

24 دسمبر 2025ء

کتے

20 دسمبر 2025ء

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔