مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

باتیں

شذرہ

26 اگست 2023ء

حالی نے ایک نظم میں کہا ہے کہ زبان انسان کو اظہار کے لیے نہیں بلکہ اخفا کے لیے دی گئی ہے۔ یعنی آدمی اپنی باتوں سے بتانے کی بجائے دراصل بہت کچھ چھپانے کا کام لیتا ہے۔ مجھے کہنے دیجیے کہ یہ کلیہ ہمیشہ نہ سہی مگر اکثر جگہوں پر انسانی رویوں کی شاہ کلید کی حیثیت رکھتا ہے۔

عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ انسان جذبات میں سچ بولتا ہے۔ میرا خیال ہے کہ حقیقت زیادہ تر اس کے برعکس ہے۔ ہم سچ صرف تب بولتے ہیں جب کوئی جذبہ اتنا قوی ہو کہ دوسرے تمام جذبات پر مکمل طور پر غالب آ جائے۔ مثلاً جب محبت خوف سے بے نیاز ہو جائے۔ نفرت مصلحت کی حدود سے باہر نکل جائے۔ اذیت وقار اور عزتِ نفس کے گنبد مسمار کر دے۔ ایسا نہ ہو تو ہم سچ بولنے کی کچھ خاص ضرورت محسوس نہیں کرتے۔ اور واقعہ یہ ہے کہ زیادہ تر ایسا نہیں ہوتا۔ عموماً جذباتی کیفیات میں ہم بیک وقت متعدد اور متضاد جذبات کی بڑی پیچیدہ کشمکش سے گزر رہے ہوتے ہیں لہٰذا ہمارے الفاظ حقیقت کو صاف صاف ظاہر کر ہی نہیں سکتے۔ ایسے موقعوں پر ہم جو کچھ کہتے یا کرتے ہیں وہ بہت کم دوسروں کو بتانے کی خاطر اور بہت زیادہ دوسروں سے چھپانے کے واسطے ہوتا ہے۔

مجھے یہ کہنے کی ضرورت یوں محسوس ہوئی کہ لوگوں کو میں وہ باتیں کرتے دیکھتا ہوں جو بظاہر جذبات سے بھرپور ہونے کے باوجود سچ نہیں ہوتیں۔ اور اس لیے نہیں کہ وہ سچ نہیں جانتے۔ بلکہ اس لیے کہ وہ سچ بولنا نہیں چاہتے۔ یا کہیے کہ بول سکتے نہیں۔ وہی متعدد اور متضاد جذبات والا قصہ۔ ایسے بہت سے کردار آپ کو اپنے اردگرد بھی مل جائیں گے۔ شاید آپ خود انھی میں سے ایک ہوں۔ ورنہ مجھی کو دیکھ لیجیے۔ میں نے بھی تو یہ سب اسی لیے کہا ہے کہ ان لوگوں کا پردہ رکھ سکوں جن سے مجھے پردہ اٹھا دینے کی آرزو ہے۔ لفظوں سے سیدھے، صاف، روشن اظہار کی بجائے ابہام، ایہام اور اخفا کا کام لے لوں۔ جو کہہ رہا ہوں اس کے پیچھے وہ چھپا جاؤں جو نہیں کہہ سکتا۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشآواز اور لہجہ
اگلی نگارشہمارا تعلیمی سرمایہNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

مباش منکرِ غالبؔ

17 جنوری 2019ء

تم کو خبر ہونے تک

27 فروری 2015ء

عنایت، کرم، شکریہ، مہربانی!

12 فروری 2023ء

ملّا اور گالی

2 دسمبر 2017ء

غلطی ہائے مضامیں مت پوچھ!

27 مئی 2022ء

تازہ ترین

صحبتِ بد

10 جنوری 2026ء

رعایت

24 دسمبر 2025ء

کتے

20 دسمبر 2025ء

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء

جا ری عقل

29 جون 2024ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔