Skip to content
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات
Menu
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات

محبت کی قیمت

شذرہ

21 مارچ 2023ء

اگر کوئی آپ سے محبت کرے تو آپ اس کا شکریہ ادا کریں گے؟

میرا خیال ہے، نہیں۔ شکریہ کرم کا ہوتا ہے۔ مفت کی چیزوں کا۔ سبزی والے نے قیمت کم کر دی۔ راہگیر نے راستہ دے دیا۔ شناسا نے مدد کر دی۔ ان باتوں کا شکریہ ہوتا ہے کیونکہ یہ مفت ہوتی ہیں۔ ہم حق نہیں رکھتے مگر مل جاتی ہیں۔ لہٰذا ہم شکریہ ادا کرتے ہیں۔ خدا کا شکر بھی اسی لیے ہے کہ وہ کرم کرتا ہے۔ مفت دیتا ہے۔ سب کچھ مفت۔ ورنہ ہم تو ایک سانس کی قیمت بھی نہ چکا سکیں۔

مگر محبت مفت کی چیز نہیں۔ آپ کسی سے محبت کرتے ہیں تو کر کے بھول نہیں جاتے۔ دے کے بےنیاز نہیں ہو جاتے۔ راہگیر، سبزی والے، شناسا یا خدا کی طرح۔ بلکہ محبوب آپ کے ساتھ رہتا ہے۔ آپ کے اندر۔ بلکہ کبھی کبھی تو آپ ہی آپ ہو جاتا ہے۔ آپ آئینے میں جھانکتے ہیں تو وہ نظر آتا ہے جس کے دیکھنے کو آنکھیں ترس گئیں۔ بولتے ہیں تو وہ کلام کرتا ہے جس کی باتیں زندگی ہیں۔ تنہا ہوتے ہیں تو وہ ساتھ ہوتا ہے جس ظالم نے تنہا کر دیا۔

پس محبت مفت نہیں ہوتی۔ اس کی قیمت ہوتی ہے۔ شکریہ سے کام نہیں چلتا۔

محبت وراثت نہ تھی آپ کی
یہ قرض آپ پر ہے ادا کیجیے

قرض چکانا پڑتا ہے، حضور۔ قیمت دینی پڑتی ہے۔ اور یہ قیمت۔۔۔ محبت ہے۔ کوئی مانے یا نہ مانے، عاشق محبت کرنے والے ہی کا نہیں، محبت چاہنے والے کا بھی نام ہے۔ محبوب اسی کو نہیں کہتے جس سے محبت کی جاتی ہے بلکہ اسے بھی جس کی محبت چاہیے ہوتی ہے۔

آج خیال آیا کہ میں نے لہجہ اور اردو گاہ کے مہربانوں کا ہمیشہ شکریہ ادا کیا ہے۔ تہِ دل سے سہی، مگر کیا محبت کا شکریہ ہوتا ہے؟

افسوس ہوا۔ میں شرمندہ ہوں۔

آپ نے مجھے قرض دیا۔ مجھے چکانا چاہیے۔ آپ نے محبت کی۔ پسند فرمایا۔ مجھے اعتراف کرنا چاہیے کہ آپ بھی مجھے پسند ہیں۔ میں آپ سے محبت کرتا ہوں۔ آپ مجھے بہت عزیز ہیں۔ ایمان سے۔ آپ کی محبت کی قسم!

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشاصلاح
اگلی نگارششاعری سمجھیےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

سکسٹی سکس

29 ستمبر 2022ء

پرستش سے خدائی تک

27 فروری 2018ء

سماجی واسطے اور سماج

14 مارچ 2018ء

خدا اور بھاری پتھر

14 اکتوبر 2018ء

نہ جنوں رہا نہ پری رہی

4 مئی 2021ء

تازہ ترین

شاعری سمجھیے

15 اپریل 2023ء

اصلاح

10 مارچ 2023ء

سبق

6 مارچ 2023ء

عنایت، کرم، شکریہ، مہربانی!

12 فروری 2023ء

علم اور انصاف کا تعلق

14 جنوری 2023ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
Cleantalk Pixel