Skip to content
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات
Menu
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات

عنایت، کرم، شکریہ، مہربانی!

شذرہ

12 فروری 2023ء

ہم نے کافی عرصہ پہلے کہیں لکھا تھا کہ کامیاب وہ ہے جس کے نقال کامیاب ہیں۔ اس لحاظ سے دیکھا جائے تو لہجہ اور اردو گاہ کی کامیابی میں کوئی شبہ نہیں رہتا۔ نام، موضوع، مضمون، رنگ، خط، نقش، طرز، اسلوب۔۔۔ غرض کوئی چیز باقی نہیں رہی جو کوئی نہ کوئی نہ لے اڑا ہو۔

سادہ لوحوں نے ظاہر کی نقل کی۔ کسی نے جوں کا توں لہجہ ہی نام رکھ لیا تو کسی نے ادب گاہ قائم کر کے اپنی تخلیقی قوتوں کے زندہ ہونے کا ثبوت دیا۔ ہوشیار لوگوں نے ہوشیاری سے کام لینے میں ہوشیاری سمجھی۔ بہت سے ناشر فی زمانہ جو کتابیں چھاپ رہے ہیں ان کے سرورق دیکھیے تو آپ ہماری بات سمجھ جائیں گے۔ خطاطوں نے باستثنائے چند اپنی طرز ہی بدل ڈالی۔ پانچ سات برس پہلے اور آج کے شہ پاروں میں فرق آپ کو بھی نظر آتا ہو گا۔ پھر ادیبوں اور دانش وروں کو دیکھا کہ شرم سے ہاتھ دھو کر ہماری تحریروں پر صاف کر لیتے ہیں۔ ادبی جرائد تو خیر وضع کے پابند ہیں مگر بی بی سی تک پر وہ فکر انگیز مضامین کسی اور کے نام سے چھپ گئے جنھیں لوگ اردو گاہ پر چوری شدہ سمجھتے ہیں۔ ٹی وی والوں نے البتہ یہ التزام کیا کہ وڈیو میں لہجہ اور ہمارے نام کو ہوائیوں اور پھلجھڑیوں وغیرہ سے ڈھک دیتے ہیں۔ سنا ہے اس سے خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

یہ باتیں کرنے کی ضرورت یوں محسوس ہوئی کہ دوست یار ہمیں آئے دن مختلف "متاثرین” کے فن پارے بھیجتے رہتے ہیں۔ آج بھی ایسا ہی ہوا تو سوچا کہ ہمیں کم از کم ان لوگوں کا شکریہ ادا ضرور کر دینا چاہیے جنھوں نے ہمارے ذوق کو اچک کر ان لوگوں تک بھی پہنچا دیا ہے جن تک ہم خود نہیں پہنچ سکتے تھے۔ اگرچہ اس کھینچا تانی میں ذوق کی حالت کبھی کبھی وہ ہو گئی ہے جو اگلے وقتوں میں تانگے والوں کے درمیان پردیسی کی ہوا کرتی تھی مگر پھر بھی۔۔۔ عنایت، کرم، شکریہ، مہربانی!

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشعلم اور انصاف کا تعلق
اگلی نگارشسبقNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

پرستش سے خدائی تک

27 فروری 2018ء

دو مغالطے

31 مارچ 2017ء

بر رسولاں بلاغ است و بس

24 اپریل 2012ء

غالبؔ کے اردو کلام میں تعلّی – اردو تحقیقی مقالہ

7 اپریل 2018ء

کلاسیک کیا ہے

2 اکتوبر 2020ء

تازہ ترین

محبت کی قیمت

21 مارچ 2023ء

اصلاح

10 مارچ 2023ء

سبق

6 مارچ 2023ء

علم اور انصاف کا تعلق

14 جنوری 2023ء

گالی

3 دسمبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔