Skip to content
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات
Menu
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات

گالی

شذرہ

3 دسمبر 2022ء
گالی - نثر - اردو گاہ

آپ زہر کا تریاق ڈھونڈ سکتے ہیں، تلوار کے لیے ڈھال بنا سکتے ہیں، بموں اور میزائلوں کا توڑ کر سکتے ہیں مگر منہ سے نکلی گالیوں سے نہیں بچ سکتے۔ جو شخص یہ سمجھتا ہے کہ اسے کوئی گالی نہیں دے سکتا، اسے عقل گالی دیتی ہے۔ میں آپ کی شرافت اور پارسائی پر شبہ نہیں کر رہا۔ ہو سکتا ہے آپ اتنے شائستہ انسان ہوں کہ کوئی آپ کو منہ پر برا بھلا نہ کہے یا اس درجے کو پہنچ گئے ہوں کہ لوگ پیٹھ پیچھے بھی زبان بند رکھتے ہوں، مگر یہ میں ماننے کو تیار نہیں کہ آپ کو گالیاں نہ پڑ رہی ہوں۔ پل پل ہمہ دم ہر گھڑی ہر آن دھڑادھڑ!

یقین نہیں آتا تو ذیل کے نمونہ جات ملاحظہ فرمائیے جنھیں ہم نے بڑی احتیاط سے ٹھنڈا کر کے آپ کی خدمت میں پیش کیا ہے:

  • پاکستانی تو ہیں ہی الو کے پٹھے۔
  • دنیا بڑی خبیث ہے۔
  • لوگ بہت کمینے ہوتے ہیں۔
  • سرکاری ملازمین سب گدھے ہیں۔
  • مرد نہایت گھٹیا مخلوق ہے۔
  • عورتیں بےوقوف ہوتی ہیں۔
  • انسان جاہل ہے۔
  • مسلمان وحشی ہیں۔
  • ہندو بنیے۔
  • پرانے لوگ اجڈ تھے۔
  • اگلی نسل کتے کی دم ہے۔

وغیرہ وغیرہ۔

کہنا میں یہ چاہتا ہوں کہ اپنی ذاتی صفات کے بل بوتے پر آپ ذاتی طور پر تو عزت محفوظ رکھنے کی کوشش کر سکتے ہیں مگر جماعتی بنیادوں پر ہونے والی گولہ باری سے بچاؤ  آفاتِ سماوی کی طرح قریب قریب ناممکن ہے۔ آپ کی نوع، جنس، پیشے، حلیے، رنگ، نسل، بلڈ گروپ، بیماری، پسند ناپسند، شوق، وابستگی، عقیدے، مذہب، زمانے، علاقے، محلے، صوبے، برادری، قبیلے والوں کی شان میں کوئی دل جلا دنیا کے کسی دور دراز گوشے میں بیٹھ کر بھی کوئی قصیدہ پڑھتا ہے تو اس کا ثواب لڑھکتے لڑھکتے آپ تک پہنچ ہی جاتا ہے۔

حق یہ ہے کہ جو پیدا ہو گیا، گالی سے اس کی جان مر کر بھی نہیں چھوٹنے والی۔ بلکہ بعض پھکڑ تو ان غریبوں کو بھی رسید ہو جاتے ہیں جو ابھی پیدائش کے مرتکب بھی نہیں ہوئے۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشمطالعے کا ایک اہم اصول
اگلی نگارشعلم اور انصاف کا تعلقNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

بھروسا

16 نومبر 2015ء

جس کا نام ہے آدم

14 جولائی 2019ء

تلاشِ مسرت

16 فروری 2017ء

سنبھل کے

25 مارچ 2017ء

شیخوپوری

22 جون 2021ء

تازہ ترین

علم اور انصاف کا تعلق

14 جنوری 2023ء

مطالعے کا ایک اہم اصول

26 نومبر 2022ء

آزادئ نسواں

21 نومبر 2022ء

سلام استاد!

5 اکتوبر 2022ء

سکسٹی سکس

29 ستمبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔