مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

سلام استاد!

شذرہ

5 اکتوبر 2022ء

کالج میں ہمارے ایک استاد تھے۔ غوری صاحب۔ حلیے سے لڑکے سے معلوم ہوتے تھے۔ عادات میں بھی ایک طرفہ کھلنڈرا پن تھا۔ ٹھٹھا، مذاق، اچھل کود، آوارہ گردی۔ سب کچھ ہم جیسا تھا۔  لہٰذا یاد پڑتا ہے کہ نہ انھوں نے ہمیں کچھ خاص سنجیدگی سے لیا نہ ہم نے انھیں۔ سال بھر ان کی شاگردی میں گزرا۔ پھر میں زندگی گزارنے میں مصروف ہو گیا۔

کالج میں میں کوئی ایسا غیر معمولی طالبِ علم نہ تھا کہ کسی کو یاد رہ جاتا۔ پھر سولہ سترہ برس اس بات کو ہو چلے تھے۔ غوری صاحب نے ہزاروں طلبہ کو اس دوران میں پڑھایا ہو گا۔ ہزاروں مجھ سے پہلے گزرے ہوں گے۔ اتنے لوگوں کو یاد رکھنا آدمی کے بس کی بات کہاں؟ اور پھر ایک لاابالی اور کھلنڈرے آدمی کے بس کی؟ نہیں۔ مگر نہیں۔ میرا حساب کتاب شاید ٹھیک نہیں۔

پبلک سروس کمیشن کا ایک انٹرویو تھا۔ میں کمرے میں داخل ہوا۔ پینل کی سربراہی خیبر پختونخوا کے مشہور آئی جی ناصر درانی مرحوم کر رہے تھے۔ بائیں جانب کوئی صاحب بیٹھے تھے۔ اور دائیں جانب۔۔۔ دائیں جانب تشریف فرما تھے جناب امجد غوری۔ میں ٹھٹکا۔ وہی چہرہ۔ وہی جسامت۔ وہی بدن بولی۔ بس ذرا بالوں میں سفیدی آ گئی تھی۔ مونچھیں تھوڑی سی نمایاں ہو گئی تھیں۔ چہرے پر کسی قدر بےنیازی اور سرد مہری کا تاثر تھا۔ لباس میں بھی کچھ پروفیسرانہ قسم کی متانت جھلک رہی تھی۔ لڑکا بڑا ہو گیا تھا۔ مگر تھا تو وہی۔ ٹھٹکنا حق تھا۔ مگر شاید ایک لحظہ کی بھی دیر کیے بغیر میں اپنے تحیر کو چھپانے میں کامیاب ہو گیا۔ میرے قدم میز کے سامنے امیدوروں کے لیے رکھی کرسی کی طرف بڑھے اور انٹرویو شروع ہو گیا۔

باہر آ کر میں نے گہری سانس لی اور سوچنے لگا۔ میں اپنی حیرت پر اتنی آسانی سے کبھی قابو نہ پا سکتا اگر غوری صاحب کے چہرے پر مجھے شناسائی کی ایک رمق بھی نظر آ جاتی۔ ان کی آنکھوں نے مجھے پہچاننے سے صاف انکار کر دیا تھا۔ احساس ہوا کہ میں محض ایک امیدوار تھا۔ اگر ان کا شاگرد ہونے کا خیال تھا تو مجھے تھا۔ انھیں ہرگز نہ تھا۔ مجھے جیسے ہزاروں ان کی زندگی میں مسافروں کی طرح آئے اور گزر گئے ہوں گے۔ ہمارے لیے بے شک وہ ایک ہی تھے۔ مگر ان کے لیے تو ہم ہزاروں تھے۔ کس کس کو یاد رکھتے؟

گھر پہنچتے پہنچتے شام ہو گئی۔ میں تھک گیا تھا۔ کھانا کھا کر سو گیا۔ کچھ ہی دیر سویا ہوں گا کہ کسی نے جھنجھوڑ کر جگایا۔ کوئی صاحب مسلسل کال کر رہے تھے اور پیغام چھوڑا تھا کہ جیسے ہی میں اٹھوں، ان سے رابطہ کروں۔ رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ غوری صاحب کے قریبی دوست ہیں۔ فرمایا کہ غوری صاحب میری کال کا انتظار کر رہے ہیں۔

جلدی سے فون کیا تو سلام دعا کا تکلف کیے بغیر ہی چہکنے لگے، "تو اندر آیا تو میں نے کہا۔ لو بھئی۔ آ گیا میرا چیتا!”

میں حیران رہ گیا۔ غوری صاحب مجھے پہچانتے تھے؟ ہزاروں شاگردوں میں میں انھیں یاد تھا؟ کیا واقعی؟ یہ کیسے ہو سکتا تھا؟ کیوں یاد تھا میں؟ میرے تو نمبر بھی اچھے نہیں تھے۔ کالج بھی بیچ میں چھوڑ دیا تھا میں نے۔ پھر کیسے؟

پھر اس سوال کا جواب مجھے مل گیا۔ جواب خاصا عجیب و غریب ہے۔ شاید آپ یقین نہ کر سکیں۔ لیکن اگر آپ خود استاد ہیں تو اس کی گواہی ضرور دے سکتے ہیں۔ استاد کو یاد رہنے کے لیے اچھا شاگرد ہونا ضروری نہیں۔ صرف شاگرد ہونا ضروری ہے۔ غوری صاحب کو میں ہی یاد نہ تھا۔ انھیں سب یاد ہوں گے۔ ہزاروں۔ لاکھوں بھی ہوں تو نہیں بھول سکتے۔ بڑھاپے یا معذوری کی بات الگ ہے مگر جب تک دماغ کام کرتا ہے تب تک شاگرد استاد کے دماغ سے نہیں نکل سکتے۔

غوری صاحب کو خدا سلامت رکھے۔ انھوں نے سبق دیا کہ شاگرد جنے ہوؤں سے کم نہیں ہوتے۔ استاد ان سے محبت کرتا ہے۔ انھیں یاد رکھتا ہے۔ ان کی فکر کرتا ہے۔ ان کی کامیابی پر خوش ہوتا ہے۔ اسی لیے روحانی باپ کہلاتا ہے۔ باپ ہونا کوئی مذاق نہیں۔ استاد ہونا کوئی کھیل نہیں۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشسکسٹی سکس
اگلی نگارشآزادئ نسواںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

جا ری عقل

29 جون 2024ء

خوب سمجھے مجھے دیوانہ سمجھنے والے

30 مارچ 2018ء

ایں ہم جہانے آں ہم جہانے

11 مارچ 2016ء

ادب، شعر اور نثر

31 جنوری 2017ء

یومِ خواتین اور پورا سچ

8 مارچ 2021ء

تازہ ترین

صحبتِ بد

10 جنوری 2026ء

رعایت

24 دسمبر 2025ء

کتے

20 دسمبر 2025ء

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء

جا ری عقل

29 جون 2024ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔