مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نظم و نثر

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

نقل اور عقل

شذرہ

26 ستمبر 2022ء

چودہ پندرہ برس پہلے کی بات ہو گی۔ میں غالباً ایف ایس سی کے بچوں کو پڑھا رہا تھا۔ اگر بھولتا نہیں تو تبھی پنجاب میں نصاب تازہ تازہ تبدیل ہوا تھا۔ پڑھاتے پڑھاتے کیا دیکھتا ہوں کہ ایک صفحے کی عبارت دوسرے صفحے کی عبارت سے کچھ مختلف ہے۔ عجیب بے ربطی سی معلوم ہوتی ہے۔ غور کرتا ہوں تو بھونچکا رہ جاتا ہوں۔ صاف نظر آنے لگتا ہے کہ درسی کتاب (غالباً کیمیا کی) کا ایک صفحے ایک جگہ سے نقل کیا گیا ہے اور دوسرا دوسری جگہ سے۔ نقل کرنے والے عقل سے ایسے پیدل ہیں کہ ہجوں کا اختلاف تک رفع نہیں کر سکے۔ ایک صفحے پر مثلاً color لکھا ہے تو اگلے ہی صفحے پر اس کا املا colour ہے۔

یہ ایک واقعہ نہ تھا۔ میرا روزگار پڑھنے پڑھانے سے منسلک رہا ہے۔ آئے دن یہ لطیفے ہوا کرتے تھے۔ سکول سے کالج اور کالج سے یونیورسٹی تک، شاگرد سے استاد اور استاد سے نصاب ساز تک، نظام کی اکثر بنیادیں ہوا میں تھیں۔ مگر میں قبول کرنے کو تیار نہ تھا کہ ہم اتنی دھوکے باز قوم ہیں۔ پھر دو تین برس پہلے ایک اور سانحہ ہوا۔ صدرِ پاکستان نے بے روزگار نوجوانوں کے لیے تکنیکی تعلیم کا ایک عظیم الشان سلسلہ شروع کیا۔ پتا چلا کہ اول اول کراچی، لاہور جیسے بڑے شہروں کے لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ میں دیہاتی آدمی دل مسوس کر رہ گیا۔ مگر اگلے ہی سال وبا کی وجہ سے پروگرام آن لائن ہو گیا اور میں نے بڑے شوق سے داخلہ لے لیا۔

میں مصنوعی ذہانت کے کورس میں شامل ہوا تھا۔ دو تین گھنٹے کے لیکچر سنے۔ پھر جا کر آن لائن کورسز کی مشہور ویب گاہ کورسیرا (Coursera) کو کھنگالا۔ تصدیق ہوئی کہ پورے کا پورا کورس انگریزی سے گھٹیا اردو میں منتقل کر کے صدارتی جھنڈے تلے پڑھایا جا رہا ہے۔
ہمارے بچپن میں تحریری و تقریری مقابلے ہوتے تھے تو لوگ ڈھونڈے جاتے تھے جن سے مضمون اور تقریریں لکھوائی جا سکیں۔ یہ بھی ظلم تھا مگر اب قہر کا اگلا دور ہے۔ بچے انٹرنیٹ سے مواد نقل کرتے ہیں۔ استاد اور گھر کے بڑے بقدرِ ہمت کانٹ چھانٹ کر کے بچوں کو رٹا دیتے ہیں اور اے لو۔ ہمارا بچہ بورڈ میں اول آ گیا۔ الحمدللہ۔ وتعز من تشاء و تذل من تشاء۔

یونیورسٹیوں کے طلبہ کی کیفیت کیا لکھوں۔ ان کے تو اساتذہ کا حال بھی ناگفتنی ہے۔ سوچتا ہوں کہ اس تعلیم کے ساتھ ملک کا نظام چل کیسے رہا ہے۔ پھر خیال آتا ہے کہ جیسے چل رہا ہے وہ بھی تو محتاجِ بیان نہیں۔ ایک مہربان کا قول یاد آ رہا ہے۔ انھیں جب معلوم ہوا کہ میں یونیورسٹی میں نہیں پڑھ سکا تو کہنے لگیں، "اچھا ہوا۔ خراب ہو جاتے آپ۔ بالکل ویسے ہی ہوتے جیسے یونیورسٹی والے ہوتے ہیں۔”

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشآزادی کی مختصر ترین تاریخ
اگلی نگارشسکسٹی سکسNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

جہاں بجتی ہے شہنائی

24 فروری 2016ء

توحید اور شرک

29 مارچ 2019ء

اردو شاعری میں بھینس کا انڈا

6 جون 2020ء

شیخوپوری

22 جون 2021ء

دو مغالطے

31 مارچ 2017ء

تازہ ترین

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء

جا ری عقل

29 جون 2024ء

الوداع، اماں!

4 مئی 2024ء

غلام یاسین فوت ہو گیا

27 دسمبر 2023ء

شاعرانہ مزاج

18 دسمبر 2023ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔