مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

آج کوا منڈیر پر بولا

شذرہ

20 مئی 2022ء

اسے اتفاق کہہ لیجیے۔ مگر ایسے حسین اتفاقات ہوتے ہیں تبھی روایات جنم لیتی ہیں۔

آج دوپہر کا وقت تھا۔ کڑکتی دھوپ اور جھلسا دینے والی گرمی میں شاید صرف آدم کے مجبور بیٹے ہی گلیوں بازاروں چل پھر رہے ہوں گے ورنہ خدا کی کوئی اور مخلوق زمین پر نظر آتی تھی نہ آسمان پر۔ میں گھر کے برآمدے میں بیٹھا کچھ پڑھ رہا تھا کہ کائیں کائیں کی آواز سنائی دی۔ نظر اٹھا کر دیکھا تو ایک کوا باورچی خانے کی منڈیر پر بول رہا تھا۔

میں دوبارہ مگن ہو گیا۔ کوے نے شور مچایا۔ میں نے پھر نگاہ کی۔ وہ اتر کر برآمدے کے قریب پڑے ہوئے گندم کے بھڑولے پر آ بیٹھا۔ کائیں کائیں کائیں۔

ماں جی باورچی خانے میں تھیں۔ انھوں نے روٹی کے چند ٹکڑے لا کر پھینکے۔ کوا صحن میں اتر آیا۔ مگر ٹکڑے اٹھانے کی بجائے آسمان سر پر اٹھا لیا۔ میں اور ماں جی حیرت سے اسے دیکھنے لگے۔ پھر وہ دوبارہ منڈیر پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد گھر کے عین دروازے پر بیٹھ کر طوفان برپا کر دیا۔

ماں جی نے کہا، خیر کی خبر ہو۔ اور دعا کرنے لگیں۔ میں پوری طرح کوے کی طرف متوجہ ہو گیا۔ مجھے اندازہ ہو رہا تھا کہ وہ نہ بھوکا ہے نہ پیاسا۔ صرف توجہ کا طالب ہے۔ میں اسے دیکھتا رہا اور سوچتا رہا۔ تھوڑی دیر کے بعد وہ اڑ گیا اور آسمان ویسے ہی خالی اور سنسان نظر آنے لگا جیسے اس کے نمودار ہونے سے پہلے تھا۔

مجھے ٹھیک طرح اندازہ نہیں مگر شاید اس بات کو دو گھنٹے بھی نہ ہوئے ہوں گے کہ دروازے پر دستک ہوئی۔ ابو اور امی کے چچا زاد بھائی فیصل آباد سے تشریف لائے۔ پرانے وقتوں کے بزرگ ہیں۔ پرانی روایت کے ساتھ آئے ہیں۔ آج رات ہمارے پاس ٹھہریں گے۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشتعصب
اگلی نگارشغلطی ہائے مضامیں مت پوچھ!Next

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

جا ری عقل

29 جون 2024ء

خدا فروشی

19 اپریل 2013ء

مباش منکرِ غالبؔ

17 جنوری 2019ء

ہمارا تعلیمی سرمایہ

4 ستمبر 2023ء

معاشرہ، فلسفہ اور مذہب

27 جون 2019ء

تازہ ترین

صحبتِ بد

10 جنوری 2026ء

رعایت

24 دسمبر 2025ء

کتے

20 دسمبر 2025ء

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء

جا ری عقل

29 جون 2024ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔