مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نظم و نثر

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

سانحۂِ ساہیوال – واردات سے واویلے تک

شذرہ

28 جنوری 2019ء

میں خبروں سے دلچسپی رکھتا ہوں اور خبرناموں سے نفرت کرتا ہوں۔ اس کی میرے پاس بڑی ٹھوس وجہ ہے۔ دنیا کی ہر وہ چیز جس سے انسان کا رزق وابستہ ہو جائے اپنی تقدیس اور پاکیزگی کھو بیٹھتی ہے۔ پیسا مذہب تک کو ایک دھندے کی شکل دے دیتا ہے، صحافیوں کی بک بک جھک جھک تو پھر بہت چھوٹی بات ہے۔ فنونِ لطیفہ کی عمومی ناقدری اور فنکاروں کی فلاکت وافلاس لاکھ تکلیف دہ سہی مگر اس نے ایک بڑا فائدہ یہ پہنچایا ہے کہ سچے فنکاروں کے فن پارے اکثر معاصر آلودگیوں سے پاک رہے ہیں اور ان کی معاشی بےنیازی سے ان کے پیغام کی آفاقیت کو تقویت پہنچی ہے۔

گزشتہ کئی روز سے میں ذرائعِ ابلاغ پر واویلا سن رہا ہوں کہ ایک معصوم خاندان کو ساہیوال میں بےگناہ قتل کر دیا گیا۔ صحافیوں کی تو خیر مجبوری ہے کہ وہ یہ آگ بجھنے دیں گے تو پیٹ کی آگ کیسے بجھائیں گے۔ سیاست دانوں کی ٹیں ٹیں کا بھی ویسے ہی کوئی اعتبار نہیں کرتا۔ مجھے شکوہ اصل میں عوام سے ہے۔ میں ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا آپ لوگ کسی جنگل کے باشندے ہیں؟ کیا آپ کے اپنے بھائی، بیٹے، باپ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں میں فرائض سرانجام نہیں دے رہے؟ کیا پولیس اور ایجنسیوں کے لوگ ہونولولو سے منگوا کر کام پر لگائے گئے ہیں؟ کیا آپ نہیں جانتے کہ بدترین نظام کے باجود پولیس کا ایک سپاہی بھی اپنی مرضی سے کسی کی جان نہیں لے سکتا؟ کیا آپ سچ مچ اتنے جاہل ہیں کہ معاشرے کو اپنی آنکھ سے دیکھنے کی بجائے صحافتی اداروں میں موجود بھاڑے کے ٹٹوؤں کی نظر سے دیکھ رہے ہیں؟ کیا آپ نے ذرائعِ ابلاغ کی پیشہ ورانہ بکواس کو حقیقی معنوں میں مان لیا ہے کہ کوئی بھی بندوق اٹھا کر کسی بھی وقت کسی کی جان لے سکتا ہے؟ خاص طور پر پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کا ملازم؟

اگر یوں ہے تو آپ کو اخبار پڑھنا اور ذرائعِ ابلاغ کے ذریعے سے باخبر رہنا کچھ عرصے کے لیے ترک کر دینا چاہیے اور نظامِ ریاست پر سکول اور کالج کی سطح پر پڑھائی جانے والی کتب کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ پھر کوچہ و بازار میں نکل کو خود مشاہدہ کرنا چاہیے کہ صحافیوں اور سیاست دانوں کا خیالی جہنم صرف انھی کے لیے ہے یا ہم آپ کو بھی کہیں نظر آتا ہے۔ یاد رکھیے، صحافی ریاست کے وہ بِلّے ہوتے ہیں جنھیں چوہے نہ ملیں تو وہ دودھ پر چڑھ دوڑتے ہیں۔ صحافت، وکالت اور طب سے اس حوالے سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ ان کا کاروبار معاشرے میں فتنہ و فساد، خوف و ہراس، پستی و رذالت اور علت و اذیت کے بغیر نہیں چلتا۔ بگڑے ہوئے معاشروں میں بسا اوقات مسائل کا حل پیش کرنے کی خاطر یہ ادارے خود مسائل پیدا بھی کرنا شروع کر دیا کرتے ہیں۔ مسئلے کے حل کی پہلی شرط تو بہرحال یہی ہے کہ مسئلہ موجود تو ہو۔

سانحۂِ ساہیوال کے حوالے سے میری ذاتی رائے یہ ہے کہ کسی بڑے سے بڑے افسر کی مجال نہیں کہ ذاتی طور پر فیصلہ کر کے سرِ عام لوگوں کو گولیوں سے بھونتا پھرے۔ جن لوگوں نے گولیاں چلائیں وہ محض قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازم ہیں جن کا بنیادی اور اولین فریضہ حکم کی تعمیل ہے۔ حتی الامکان جانفشانی، تن دہی اور مستعدی کے ساتھ۔ اداروں کی اطلاعات غلط ہو سکتی ہیں۔ حکم دینے والوں کا فیصلہ غلط ہو سکتا ہے۔ کام کرنے والوں کا طریقہ غلط ہو سکتا ہے۔ مگر ان میں سے کسی کی نیت پر شک کرنا نری جہالت ہے۔ یہ ہمارے محافظ ہیں۔ انسان ہیں۔ غلطی کا صدور ان سے ممکن ہے۔ مگر یہی وہ لوگ ہیں جن کی شب بیداریوں اور پراگندہ روزیوں کے طفیل ہم بازاروں میں اینٹھتے اور بستروں پر اینڈتے ہیں۔ انھی کے درست فیصلوں اور جانبازیوں نے دہشت گردی کے ناسور سے ہماری جان چھڑائی ہے۔ میں نے کچھ دن پہلے خود کچھ گوروں کے منہ سے وہ باتیں سنی ہیں جو فوج کے شعبۂِ تعلقاتِ عامہ سے سننے کو ملتی تھیں اور ہم بھروسا نہ کرتے تھے۔ دنیا حیران ہے کہ پاکستان میں شدت پسندی کے وہ زہر اتارے گئے جنھوں نے ہنستی بستی سلطنتیں اجاڑ دیں مگر پاکستان نہ صرف انھیں سہار گیا بلکہ ان کے خلاف آئندہ کے لیے بھی اچھی خاصی مدافعت پیدا کر لی۔ یہ سب انھی اداروں کے کمالات ہیں جن کے ساتھ واقعہِ ساہیوال کے تانے بانے ملتے ہیں۔

کوئی شخص جو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کام کی معمولی سی بھی خبر رکھتا ہے اور پاکستان میں زندہ ہے اس بات کا انکار نہیں کر سکتا کہ یہ ادارے احمق نہیں چلا رہے۔ ہمیں ان کے لائحہ ہائے عمل سے اختلاف ہو سکتا ہے مگر وہ بہت لائق اور قابل لوگ ہیں۔ اس سے زیادہ کیا کہوں کہ میں ذاتی سطح پر کچھ حد تک آگاہ ہوں کہ یہ نظام کس طرح کام کرتا ہے۔ جن لوگوں سے تعلقات کے شبہے میں ساہیوال میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی ان میں سے ایک کو میرا ہمسایہ سمجھیے۔ وہ چند دن پہلے فیصل آباد میں مارا گیا تھا۔ لوگ ٹی وی اور اخباروں میں اچھے برے طالبان کا فرق اٹھا دینے کی باتیں کرتے رہتے ہیں۔  میرا علم ناقص ہو سکتا ہے مگر میں سمجھتا ہوں کہ جہاں برے طالبان نے پاکستان کو شدید نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش کی ہے وہاں اچھے طالبان کا یہ کردار ناقابلِ فراموش ہے کہ ان کے بغیر ریاستِ پاکستان ایسے بہت سے کام نہ کر سکتی جن کے ثمرات اب ہمیں ملنا شروع ہو گئے ہیں۔ آپ صرف ذرائعِ ابلاغ پر بھروسا کرنے کی بجائے اردگرد نظر دوڑائیں گے تو شاید آپ کو بھی اچھے طالبان خود اپنے درمیان چلتے پھرتے نظر آ جائیں۔ یہ ہمارے وہ گمنام ہیرو ہیں جن سے ریاست نے وہ کام لیے جو کسی اور کے بس کے نہ تھے۔ خدا رحمت کند ایں عاشقانِ پاک طینت را!

بات کہیں کی کہیں نکل گئی۔ کہنے کا مطلب یہ تھا کہ عوام کی حیثیت سے ہم سانحۂِ ساہیوال کی تفصیلات سے کماحقہٗ آگاہ نہیں ہیں۔ مگر ہمیں یہ بھی فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ صحافی ان معاملاتِ ریاست میں ٹکے کا کردار بھی نہیں رکھتے جن کی نسبت یہ مسلسل ماہرانہ ہرزہ گردیاں کر رہے ہیں۔ ان کی قیاس آرائیاں کسی طور پر ہماری ذاتی ٹامک ٹوئیوں سے زیادہ لائقِ اعتماد نہیں۔ یہ فرق البتہ ہے کہ انھیں زبان چلانے کے پیسے ملتے ہیں اور ہمیں نہیں ملتے۔ لہٰذا ان کی باتوں پر بھروسا مت کیجیے۔ اپنی آنکھوں اور کانوں سے کام لیجیے۔ ریاستِ پاکستان میں آئین اور قانون کے نفاذ کے بہت سے مسائل ہیں مگر اللہ نہ کرے نوبت یہاں تک نہیں پہنچی کہ ان نقلی دانشوروں اور تجزیہ کاروں کی کالی زبانیں اثر دکھانے لگیں۔ وہ ریاستی ادارے جو آپ کی حفاظت کے لیے جانیں دیا کرتے ہیں، آپ کی جان بلاوجہ کبھی نہیں لے سکتے۔  ہاں، اگر کہیں انھیں غلطی لگتی ہے تو اس کا مداوا اور تدارک بھی وہی کر سکتے ہیں۔ ہم ان لوگوں کو شہید کہیں گے جو وطن کے محافظوں کے ہاتھوں بےگناہ مارے گئے مگر اپنے مجاہدوں پر کبھی انگلی نہیں اٹھائیں گے۔ کیونکہ بہرحال وہ مرنا اور مارنا دونوں ہم سے بہتر ہی جانتے ہیں۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشمباش منکرِ غالبؔ
اگلی نگارشتوحید اور شرکNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

اردو ادب اور نقد و نظر

17 مئی 2013ء

پینڈو کہیں کے!

31 جولائی 2023ء

نیا سال – کیا ہونے والا ہے؟

26 دسمبر 2018ء

ادیب اور ناقد

18 اکتوبر 2021ء

بھروسا

16 نومبر 2015ء

تازہ ترین

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء

جا ری عقل

29 جون 2024ء

الوداع، اماں!

4 مئی 2024ء

غلام یاسین فوت ہو گیا

27 دسمبر 2023ء

شاعرانہ مزاج

18 دسمبر 2023ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔