مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

روایت و امانت

شذرہ

10 ستمبر 2018ء

کل عبدالحکیم شہر میں ایک بااثر شخص کو دن دہاڑے سرِ بازار قتل کر دیا گیا۔ حکومتی مشینری فوراً حرکت میں آئی اور جدید ترین تفتیشی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

چوبیس گھنٹے گزرنے سے پیشتر موقعِ واردات پر عوامی بیانیے کی صورتِ حال حسبِ ذیل ہے۔

  1. قاتل ذاتی عناد رکھتے تھے۔ سیاسی انتقام لیا گیا۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر قتل کیا۔
  2. قاتل تین تھے۔ دو تھے۔
  3. قاتل گرفتار کر لیے گئے۔ دبئی فرار ہو گئے۔
  4. سات لاکھ لوٹا گیا۔ دس لاکھ لوٹا گیا۔ کچھ بھی نہیں لوٹا گیا۔
  5. مقتول ایک نہایت ظالم اور بددماغ شخص تھا۔انتہائی دردمند انسان اور کئی بےچراغ گھروں کا ان داتا تھا۔
  6. مقتول ایک سینئر صحافی تھا۔ مقتول کا صحافت سے کوئی حقیقی تعلق نہیں۔
  7. قاتلوں کے پاس ایک نہایت پھٹیچر سی موٹر سائیکل تھی۔ قاتل نئی ہنڈا سی ڈی 70 پر وارد ہوئے تھے۔
  8. مقتول نے ایک قاتل کو پہچان لیا تھا۔ (کس نے بتایا؟)
  9. مقتول کے ملازمین زیرِ حراست ہیں اور ان کے والدین سخت پریشان ہیں۔ ملازمین جنازے میں شریک تھے۔ ان کا کیا قصور؟
  10. قاتلین کے پورے خاندان دھر لیے گئے ہیں۔ قاتلین خود گرفتار ہوئے ہیں۔

یہ چند گھڑیاں پہلے ہونے والے ایک واقعے کے موقع پر موجود افسانہ ہے جس کے زیبِ داستان میں ہر گزرتے پل کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔ پھر دیکھتا ہوں تو یہی لوگ مذہب کی صدیوں پرانی روایات کو بھی ایسے یقین کے ساتھ مانتے ہیں گویا خود موقع پر موجود تھے۔

اِنَّا عَرَضْنَا الْاَمَانَةَ عَلَى السَّمَاوَاتِ وَالْاَرْضِ وَالْجِبَالِ فَاَبَيْنَ اَنْ يَّحْمِلْنَـهَا وَاَشْفَقْنَ مِنْـهَا وَحَـمَلَـهَا الْاِنْسَانُ ۖ اِنَّهٝ كَانَ ظَلُوْمًا جَهُوْلًا
(احزاب – ۷۲)
ہم نے آسمانوں اور زمین اور پہاڑوں کے سامنے امانت پیش کی پھر انہوں نے اس کے اٹھانے سے انکار کر دیا اور اس سے ڈر گئے اور اسے انسان نے اٹھا لیا، بے شک وہ بڑا ظالم بڑا نادان تھا۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشسلام دعا
اگلی نگارشخدا اور بھاری پتھرNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

تلاشِ مسرت

16 فروری 2017ء

فکری تضادات کا جواز

12 نومبر 2021ء

حافظ

9 دسمبر 2017ء

نہ جنوں رہا نہ پری رہی

4 مئی 2021ء

انسانی اختیار کی بحث میں

17 مئی 2021ء

تازہ ترین

انفرادیت کی تلاش

30 جنوری 2026ء

صحبتِ بد

10 جنوری 2026ء

رعایت

24 دسمبر 2025ء

کتے

20 دسمبر 2025ء

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔