Skip to content
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات
Menu
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات

عید مبارک!

شذرہ

15 اکتوبر 2013ء

آداب، دوستو۔

کل کا روزِ سعید سب کو مبارک!

بچپن سے میری ایک عادت رہی ہے۔ میں بزرگوں، اور بعض اوقات اپنے قابل اور لائق ہم عمروں کے لیے بھی کرسی چھوڑ دیا کرتا ہوں۔ میری عمر کوئی سات برس ہو گی کہ ایک روز ابو جان گھر آئے۔ میں عادتاً کھڑا ہو گیا۔ ابو شاید میری کسی بات پر ناراض تھے۔ فرمانے لگے:

کرسی چھوڑنا کوئی نیکی نہیں۔ احترام اور قدر حقیقی نیکی ہے۔ اس سے محروم ہو تو کرسی چھوڑنے کی کیا ضرورت؟

میں آج بھی لوگوں کے لیے عادتاً کرسی چھوڑ دیتا ہوں۔ مگر واللہ کم ہی ایسا ہوا ہو گا کہ میں نے کسی ایسے شخص کے لیے جگہ خالی کی ہو جس کی قدر میرے دل میں نہ ہو اور مجھے یہ بات یاد آ کے دل میں کانٹے کی طرح نہ چبھی ہو۔

مگر کیا کریں؟ کرنا پڑتا ہے۔ اور تو اور عیدوں پہ بھی کرنا پڑتا ہے۔ کرسی چھوڑنا تو ایک طرف، قربانی کرنا پڑتی ہے۔ ورنہ کہاں روحِ ابراہیمی اور کہاں ہماری جاں نثاریاں؟ کون کہ سکتا ہے کہ ابوالانبیا علیہ السلام کی سنت ہم زندہ کر رہے ہیں؟ اللہ میاں تو فرماتے ہیں اپنی سب سے پیاری چیز قربان کرو۔ ابراہیم علیہ الصلواۃ والسلام کو بیٹا سب سے پیارا تھا۔ دے دیا۔

کیا ہمیں واقعی دنیا میں سب سے پیارا اپنا بکرا ہوتا ہے، صاحبو؟

کیسی قربانی، کہاں کی جانثاری؟ کون سی حق پرستی؟ کیا کر رہے ہیں ہم؟ کرسی چھوڑ رہے ہیں بس!
کیا کریں؟ مجبوری ہے۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشبابرؔ بہ عیش کوش
اگلی نگارشسیدھا سادا سارا سوداNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

روایت و امانت

10 ستمبر 2018ء

حافظ

9 دسمبر 2017ء

علم اور بندگی

24 جولائی 2019ء

آزادی کی مختصر ترین تاریخ

14 اگست 2022ء

معاشرہ، فلسفہ اور مذہب

27 جون 2019ء

تازہ ترین

علم اور انصاف کا تعلق

14 جنوری 2023ء

گالی

3 دسمبر 2022ء

مطالعے کا ایک اہم اصول

26 نومبر 2022ء

آزادئ نسواں

21 نومبر 2022ء

سلام استاد!

5 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔