مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

ادیب اور ناقد

شذرہ

18 اکتوبر 2021ء

ایک کام کے سلسلے میں نئی پرانی تنقیدی کتب اور ادبی رسائل کھنگالنے کا اتفاق ہوا۔ تقریباً ہر کتاب میں کم از کم ایک مضمون ایسا نکلا جس میں کسی شاعر کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملا کر اسے عہد کی توانا ترین آواز، جدت کا پیمبر اور ادب کا روشن ستارہ وغیرہ قرار دیا گیا تھا۔ تکلیف دہ بات یہ ہے کہ ان لوگوں کے کلام تو کیا، نام سے بھی آج کوئی واقف نہیں۔

آپ کو یقین نہ آئے تو کسی کتب خانے میں چلے جائیے۔ انٹرنیٹ پر پرانی کتابیں دیکھ لیجیے۔ بڑے بڑے طرم خان ملیں گے جن کی عظمت کے ڈنکے پیٹ دینے میں ناقدوں نے کوئی کسر نہ چھوڑی تھی۔ آفاقیت ان پر ختم تھی۔ انفرادیت کے وہ باپ تھے۔ جدت ان کے گھر کی لونڈی تھی۔ سب کچھ وہی تھا جو آج بھی بہت سے شاعروں اور ادیبوں کا خاصہ ہے۔ مگر آپ کو حیرت ہو گی تو بس اس بات پر کہ ان زعما و عظما کا نام آپ نے پہلی بار پڑھا ہے۔

قبرستان زندگی کی ہما ہمی میں الجھے ہوئے انسانوں کے لیے عبرت کی جگہ ہیں۔ میں کہتا ہوں کہ نقادوں کی کتابیں اور دانشوروں کے مقالات بھی ادب و فن کے لوگوں کے لیے عبرت کا مقام ہیں۔ کتنے ہی شاعر، ادیب، افسانہ نگار بوسیدہ اوراق کے ان بےچراغ مزاروں میں دفن ہیں۔ انھیں باور کروا دیا گیا تھا کہ وہ بہت اہم ہیں۔ ان کے بغیر ادب کی تاریخ نامکمل رہے گی۔ وہ تخلیق کاروں کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ مگر باور کرنے والے بھی گئے اور کروانے والے بھی۔ آج دونوں کا نام لیوا کوئی نہیں۔

ادیب لفظوں سے کھیلتے ہوں گے۔ نقاد ادیبوں سے کھیلتے ہیں۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشاعتراف اور محبت
اگلی نگارشعوامی مقبولیت کے نئے اصولNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

اردو گاہ کی چوتھی سالگرہ

3 دسمبر 2020ء

دو مغالطے

31 مارچ 2017ء

بچہ بچہ

25 اپریل 2021ء

عید مبارک!

15 اکتوبر 2013ء

دین اور دکان

5 مئی 2017ء

تازہ ترین

انفرادیت کی تلاش

30 جنوری 2026ء

صحبتِ بد

10 جنوری 2026ء

رعایت

24 دسمبر 2025ء

کتے

20 دسمبر 2025ء

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔