Skip to content

۔۔۔نکلا چوہا

شذرہ

2 مئی 2021 ء

کمپیوٹر کا ماؤس خراب ہو گیا تھا۔ نیا لیا۔ مسئلہ جوں کا توں رہا۔ ہر ممکن کوشش کر دیکھی مگر بات نہ بنی۔ میں عجیب وساوس کا شکار ہو گیا۔ کبھی لگتا تھا کہ ونڈوز میں کوئی ایسی خرابی پیدا ہو گئی ہے جو اب میں تو کیا بل گیٹس بھی ٹھیک نہ کر سکے گا۔ کبھی خیال آتا تھا کہ شاید تقدیر کا فیصلہ یہی ہے کہ میں اب کمپیوٹر کا استعمال ترک کر دوں۔ کبھی دل پر ایک گھونسا سا لگتا تھا کہ ایک شخص جو ماؤس جیسی حقیر چیز چلانا بھی نہیں جانتا وہ خود کو پتا نہیں کون سا توپچی سمجھ بیٹھا تھا۔ کبھی سوچتا تھا کہ ٹیکنالوجی کی دنیا ہی فریب ہے۔ دھوکے کی ٹٹی۔ اللہ بس باقی ہوس!

کل چھوٹے بھائی نے ایک اور ماؤس لا کر لگا دیا۔ عجیب حالت ہے۔ معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں یکدم کوئی عظیم انقلاب برپا ہو گیا ہے۔ ہر چیز نے حسنِ لازوال کا چولا پہن لیا ہے اور ایک لافانی محبت کے تیر پے در پے میرے دل میں پیوست ہو رہے ہیں۔ چڑیوں کے چہچہوں میں اذانیں سنائی دے رہی ہیں۔ پانی پیتا ہوں تو شرابِ طہور کا گمان ہوتا ہے۔ کمپیوٹر پر آ کر بیٹھتا ہوں تو لگتا ہے کہ جو کہوں گا ہو جائے گا۔ بلکہ صرف ارادہ کروں گا اور ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ۔ ما شاء اللہ!

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشکتابیں خریدنے والوں کے لیے چند مشورے
اگلی نگارشنہ جنوں رہا نہ پری رہیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

دین اور دکان

5 مئی 2017 ء

سانحۂِ بہاولپور – طمانچے اور سوال

25 جون 2017 ء

ہر تان ہے دیپک!

20 دسمبر 2016 ء

ترے سروِ قامت سے اک قدِ آدم – شرح

1 مئی 2013 ء

پرستش سے خدائی تک

27 فروری 2018 ء

تازہ ترین

آزادی کی مختصر ترین تاریخ

14 اگست 2022 ء

تعریب، تفریس، تارید اور تہنید

21 جولائی 2022 ء

دور بینیں، کہکشائیں اور دور کی کوڑیاں

13 جولائی 2022 ء

غلطی ہائے مضامیں مت پوچھ!

27 مئی 2022 ء

آدمی، لفظ اور کہانی

23 مئی 2022 ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
[ivory-search id="65831" title="Main"]
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ