Skip to content
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات
Menu
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات

ایں ہم جہانے آں ہم جہانے

شذرہ

11 مارچ 2016ء

 

​علامہ اقبالؒ کی ایک نہایت دلچسپ اور دلآویز غزل۔ روایتی اقبال شناسوں کے لیے اقبالؒ کا ایسا کلام ڈراؤنے خواب کی سی حیثیت رکھتا ہے۔ خود میرا یہ حال ہے کہ یہ غزل پڑھ کے جہاں ایک خاص کیفیت دل پر طاری ہوتی ہے، وہیں دماغ میں بھی بہت سے ایسے سوالات چکرانے لگتے ہیں جو خمار انگیز بھی ہیں اور کربناک بھی۔ اور جن کے جوابات ہما شما کے بس کا روگ معلوم نہیں ہوتے۔

​اس غزل کو پڑھ کر یہ اندازہ کرنا دشوار نہیں کہ اقبالؒ کا ذہنی سفر فقط فلسفہ و مذہب کی روایتی گزرگاہوں پر نہ تھا بلکہ ایک عظیم دماغ کو کائنات پر تدبر کے دوران جن عقلی، جذباتی اور وجدانی منازل سے سابقہ پڑتا ہے ان پر بھی وہ قدم زن رہے تھے۔ خدا جانے کب تک؟

ایں ہم جہانے آں ہم جہانے
ایں بیکرانے آں بیکرانے

​یہ دنیا بھی ایک جہان ہے۔ اگلی دنیا بھی ایک جہان ہے۔ اِس کی بھی حد نہیں۔ اُس کی بھی کوئی حد نہیں۔

ہر دو خیالے ہر دو گمانے
از شعلۂِ من موجِ دخانے

​دونوں جہان خیالی ہیں۔ دونوں جہانوں کی بنا گمان پر ہے۔ میرے لیے دونوں یوں ہیں کہ جیسے میں ایک شعلہ ہوں اور یہ مجھ سے نکلتی ہوئی دھوئیں کی لہریں ہیں۔

ایں یک دو آنے آں یک دو آنے
من جاودانے من جاودانے

​یہ دنیا بھی چند لمحوں کی ہے۔ وہ دنیا بھی چند لمحوں کی۔ میں ہمیشہ رہنے والا ہوں۔ ایک میں ہمیشہ رہنے والا ہوں!

ایں کم عیارے آں کم عیارے
من پاک جانے نقدِ روانے

​یہ دنیا کسوٹی پہ پوری نہیں اترتی۔ وہ دنیا بھی نہیں۔ فقط میری روح کھوٹ سے پاک ہے اور یہی خالص سرمایہ ہے۔

اینجا مقامے آنجا مقامے
اینجا زمانے آنجا زمانے

​اِس جگہ مقامات ہیں۔ اُس جگہ بھی مقامات کی قید ہے۔ اِس جگہ زمانے کی پابندی ہے۔ اُس دنیا میں بھی زمانے سے مفر نہیں۔

اینجا چہ کارم؟ آنجا چہ کارم؟
آہے فغانے آہے فغانے

​
یہاں میرا کام کیا ہے؟ آہ و فغاں۔ وہاں میرا کیا کام ہو گا؟ وہی آہ و فغاں۔

ایں رہزنِ من آں رہزنِ من
اینجا زیانے آنجا زیانے
​

یہ دنیا مجھے لوٹتی ہے۔ وہ دنیا مجھے لوٹتی ہے۔ یہاں بھی خسارہ ہے۔ وہاں بھی خسارہ۔

ہر دو فروزم ہر دو بسوزم
ایں آشیانے آں آشیانے

​میں دونوں کو آگ لگاتا ہوں۔ دونوں کو پھونک ڈالتا ہوں۔ اس آشیانے کو بھی اور اس آشیانے کو بھی!

علامہ اقبالؔؒ

(زبورِ عجم)

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشجہاں بجتی ہے شہنائی
اگلی نگارشمائے نی میں کنوں آکھاںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

جس کا نام ہے آدم

14 جولائی 2019ء

ادب، شعر اور نثر

31 جنوری 2017ء

مطالعے کا ایک اہم اصول

26 نومبر 2022ء

مضمون، خیال اور معنیٰ

29 جون 2016ء

دو جہان

9 فروری 2018ء

تازہ ترین

علم اور انصاف کا تعلق

14 جنوری 2023ء

گالی

3 دسمبر 2022ء

مطالعے کا ایک اہم اصول

26 نومبر 2022ء

آزادئ نسواں

21 نومبر 2022ء

سلام استاد!

5 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔