مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

یومِ خواتین اور پورا سچ

شذرہ

8 مارچ 2021ء

آج عالمی یومِ خواتین ہے۔ ہم آدھا سچ نہیں بولیں گے۔ اور پورا سچ یہ ہے کہ عورت پوری انسان ہے۔ محبت بھی کرتی ہے اور نفرت بھی۔ بخشتی بھی ہے اور انتقام بھی لیتی ہے۔ شبنم بھی ہے اور شعلہ بھی۔ دل بھی اور دماغ بھی۔ اعلیٰ بھی اور اسفل بھی۔ بددماغ بھی اور مہربان بھی۔ عاشق بھی اور معشوق بھی۔ ظالم بھی اور مظلوم بھی۔ قوی بھی اور کمزور بھی۔ نازک بھی اور سخت جان بھی۔ پاک بھی اور ناپاک بھی۔ پھول بھی اور کانٹا بھی۔ حسین بھی اور قبیح بھی۔ پوری انسان!

ایک پورے انسان کا الگ سے دن منانا البتہ محلِ نظر ہے۔ ہمارے خیال میں اس کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی جیتا جاگتا شخص اپنے ہاتھ، ٹانگ، سینے یا کولھوں کی علیحدہ پہچان پر اصرار کرے۔ ان کے نام رکھے۔ ہاتھوں، ٹانگوں، گھٹنوں، کہنیوں وغیرہ کے جلوس نکالے۔ پسلی زندہ باد، ہنسلی مردہ باد کے نعرے لگائے۔

بدن تقسیم نہیں ہو سکتا۔ ورنہ مردہ ہو جائے گا۔ عورت اور مرد الگ نہیں ہو سکتے۔ ایک بدن سے نکلے ہیں، ایک بدن ہو جاتے ہیں۔ اپنے اپنے کردار ہیں۔ آپ ہاتھ میں جوتا نہیں پہن سکتے، گھٹنے پر ٹوپی نہیں رکھ سکتے اور مونڈھوں پر پتلون نہیں چڑھا سکتے۔ پھر بھی کوشش کرنا چاہیں تو اللہ نے آپ کو آزاد پیدا کیا ہے۔ بےشک ٹھینگے کا دن منائیے! 👍

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشسکون
اگلی نگارشجھوٹے سچے لفظNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

میرا بچپن

6 اگست 2015ء

فکری تضادات کا جواز

12 نومبر 2021ء

نظریہ

8 مارچ 2022ء

مجھے ایک سائنس چاہیے

12 مئی 2017ء

دو مغالطے

31 مارچ 2017ء

تازہ ترین

انفرادیت کی تلاش

30 جنوری 2026ء

صحبتِ بد

10 جنوری 2026ء

رعایت

24 دسمبر 2025ء

کتے

20 دسمبر 2025ء

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔