Skip to content
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات
Menu
  • نثر
  • فہرست
  • اصناف
    • انشائیہ
    • مضمون
    • کہانی
    • مقالہ
    • شذرہ
  • زمرے
    • نقد و نظر
    • انسان
    • مذہب
    • معاشرہ
    • سوانح
    • طنز و مزاح
    • متفرقات

سکون

شذرہ

2 مارچ 2021ء
نفسیات کا ایک مسلمہ اصول ہے کہ تکلیف وہی پہنچاتا ہے جو تکلیف اٹھاتا ہے۔ شیر کے پیٹ میں چوہے نہ دوڑیں تو ہرنیاں اس کے گرد چوکڑیاں بھرتی رہتی ہیں۔ شاید یہ دونوں کے لیے حیوانوں کی سطح سے اوپر اٹھ کر زندگی کے حسن کو محبت کی آنکھ سے دیکھنے کا وقت ہوتا ہے۔
انسان اگر اپنی نسبت زیادہ خوش فہمیوں کا شکار نہ ہو تو یہ باور کرنا مشکل نہیں کہ وہ بھی محض ایک جانور ہے۔ خدا نہیں۔ فرشتہ نہیں۔ دیوتا نہیں۔ زخم کھاتا ہے تو زخم لگائے بغیر رہ نہیں سکتا۔ ہم اپنے اردگرد پارے کی طرح تڑپتے اور مچلتے ہوئے انسان دیکھتے ہیں۔ پھر کیا عجب ہے کہ ان کی طرف بڑھنے والے ہاتھوں پر چھالے نکل آئیں؟
میں اپنی ماں جی کی دعاؤں سے نہایت متاثر ہوں۔ دیکھتا ہوں کہ کوئی بچہ انھیں بہت تنگ کرے تو کہتی ہیں، "اللہ تینوں سکون دیوے۔” یعنی اپنا سکون طلب نہیں کرتیں۔ اس بچے کی نسبت چاہتی ہیں کہ چین پا جائے۔ ناخواندہ ہیں۔ مگر شعور کی کسی بالاتر سطح پر علم رکھتی ہیں کہ جسے خود چین نہ ہو اس سے کسی اور کا چین پانا مشکل ہے۔
دنیا میں اگر بےسکونی ہے تو دنیا والوں کی وجہ سے ہے۔ عقل، علم، رنگ، نسل، مذہب، ترقی، کسی شے سے اس کا کچھ لینا دینا نہیں۔ عالم ہو یا جاہل، مومن ہو یا ملحد، کالا ہو یا گورا، جو سکون سے محروم ہے وہی دوسروں کو بھی محروم کرنا چاہتا ہے۔ مگر نہ لوٹنے والا جانتا ہے نہ لٹنے والا۔ جانتا ہے تو صرف وہ کہ جس کے دل کو خدا نے قرار بخشا ہے اور وہ ایک طرف یبٹھ کر تماشا دیکھ رہا ہے۔ بھوکے شیروں اور ہراساں ہرنیوں کا تماشا!

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشکتابیں اور دیپیکا
اگلی نگارشیومِ خواتین اور پورا سچNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

ہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں

14 اکتوبر 2015ء

غلطی ہائے مضامیں مت پوچھ!

27 مئی 2022ء

جس کا نام ہے آدم

14 جولائی 2019ء

بچہ بچہ

25 اپریل 2021ء

دور بینیں، کہکشائیں اور دور کی کوڑیاں

13 جولائی 2022ء

تازہ ترین

علم اور انصاف کا تعلق

14 جنوری 2023ء

گالی

3 دسمبر 2022ء

مطالعے کا ایک اہم اصول

26 نومبر 2022ء

آزادئ نسواں

21 نومبر 2022ء

سلام استاد!

5 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔