مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نظم و نثر

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

اردو گاہ کی چوتھی سالگرہ

شذرہ

3 دسمبر 2020ء
اردو گاہ کی چوتھی سالگرہ

حسبِ دستور ٹوئٹر نے یاد دلایا کہ اردو گاہ کی عمر میں ایک اور برس کا اضافہ ہو گیا۔

اس برس اردو گاہ کی رونقوں میں ہمارا حصہ کم رہا ہے اور دوسروں کا زیادہ۔ ادبِ عالیہ، معاصرین اور لہجہ کے نئے شعبے متعارف ہوئے ہیں۔ ادبِ عالیہ کلاسیکی اردو ادب کے شاہکاروں پر مشتمل سلسلہ ہے جو ٹائپ شدہ شکل میں اردو گاہ کی زینت بنتے رہتے ہیں۔ معاصرین کے شعبے میں عصرِ حاضر کے شعرا و ادبا کی منتخب نگارشات پیش کی جاتی ہیں۔ لہجہ سے آپ لوگ واقف ہوں گے۔ یہ ایک یوٹیوب چینل ہے جس پر بندہ راحیلؔ فاروق استاد شعرا کا کلام تحت اللفظ پیش کرتا ہے۔ اردو گاہ پر اس چینل کی ہر نئی پیشکش کلام کی عبارت اور وڈیو کی تضمین کے ساتھ آویزاں ہوتی ہے۔

ایک اور وقوعہ یہ ہوا کہ اردو گاہ کا فیس بک صفحہ اس سال غیر فعال کر کے اسی پتے اور نام پر ایک نیا صفحہ جاری کر دیا گیا۔ اس پر پندرہ ہزار کے قریب لوگ موجود تھے جو اب صفحے کے غیر فعال ہونے کے سبب اردو گاہ کی اطلاعات حاصل نہیں کر سکیں گے۔ بڑی وجہ یہ بنی کہ اکثریت اردو اور اردو گاہ میں کوئی خاص دلچسپی نہ رکھنے کے باوجود خواہ مخواہ اس کے مداحوں میں شامل ہو گئی تھی۔ ان میں کچھ منفی رجحانات کے حامل لوگ بھی سرگرم تھے جن سے نمٹنے کی کوئی راہ ہمیں بھاگ نکلنے کے سوا نظر نہیں آئی۔

مجموعی طور پر اعداد و شمار بہتری کی جانب اشارہ کر رہے ہیں اور اردو گاہ ہماری جانب سے بہت سی کوتاہیوں اور سستیوں کے باجود ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ الحمدللہ۔  تاہم اب کام جاری رکھنے کے لیے زبان و ادب سے دلچسپی رکھنے والے کچھ رضاکاروں کی مدد حاصل کرنا ناگریز ہو گیا ہے۔ آپ بھی ہاتھ بٹانا چاہیں تو رابطہ فرما کر عند اللہ ماجور ہوں۔

اردو گاہ کا آغاز ایک ذاتی بلاگ کی حیثیت سے ہوا تھا مگر ہم دیکھ رہے ہیں کہ آنے والے برسوں میں یہ اردو زبان و ادب کے ایک مخزن کے طور پر سامنے آ سکتی ہے۔ اس میں ہمارے مہربانوں اور کرم فرماؤں کا جو کردار ہے وہ ہم کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔ ان کے شکریے کے ساتھ ساتھ خداوندِ متعال کا بھی لاکھ لاکھ شکر کہ اس نے آج کے زمانے میں اردو کی کسی خدمت کے لائق اس ناچیز کو خیال کیا اور اس کے لیے حق سے بڑھ کر توفیق محض اپنے فضل و کرم سے شاملِ حال کی۔

آخر میں اردو سے محبت کرنے والوں کا ایک جملہ اردو سے محبت کرنے والوں کے لیے:

اردو لکھیے، اردو پڑھیے، اردو بولیے!

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو نثر نگار۔

Prevپچھلی نگارشایہام کی روایت اور شعرائے اردو کا دماغ
اگلی نگارشتحت اللفظ: ضیا محی الدین سے لہجہ تکNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

آپ کا کیا خیال ہے؟ جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو نثر

راحیلؔ فاروق کی نثری نگارشات۔ شعری، ادبی، فکری، معاشرتی اور مذہبی موضوعات پر انشائیے، مضامین اور شذرات۔

آپ کے لیے

غلام یاسین فوت ہو گیا

27 دسمبر 2023ء

توحید اور شرک

29 مارچ 2019ء

سر!

11 ستمبر 2015ء

عید مبارک!

15 اکتوبر 2013ء

چائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں!

20 نومبر 2016ء

تازہ ترین

روٹی اور پڑھائی

10 اگست 2025ء

جا ری عقل

29 جون 2024ء

الوداع، اماں!

4 مئی 2024ء

غلام یاسین فوت ہو گیا

27 دسمبر 2023ء

شاعرانہ مزاج

18 دسمبر 2023ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔