مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نظم و نثر

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

ریاضت

ماہ نور رانا

نظم

ہم نے اس جرأت۔ اظہار کو دینا تھا دوام
اس لیے عمر گزاری ہے سرِ دارِ کلام

ہم نے اک تیغ کی اصنامِ تخیل کی حریف
نارِ الہام کے کنجے سے نکالی ہے ردیف

مطلع لکھا تو رگِ جاں سی سیاہی مانگی
اور مقطعے کے لیے تازہ تباہی مانگی

اپنی لکنت کو کیا حسنِ تلفظ سے گزند
کیے رکھا درِ آورد کے نخچیر کو بند

سیخِ اظہار پہ رکھا ہے صدا دل کا کباب
اور متروک کیا خود پہ ہر اک جامِ شباب

بحرِ حیرت میں اتارا ہے دفینۂ نظر
طے کیا دشتِ معانی کا سفر بارِ دگر

کئی گمنام سفرناموں کے پشتے کھولے
وقتِ اظہار رہے چپ، سرِ کاغذ بولے

کشتیاں فکر کی رکھی ہیں رواں شام و سحر
بھول کر عہدِ محبت کے جواں شام و سحر

خواہشِ دولت و عشرت کو سبوتاژ کیا
غمِ دوران کی روایت کو سبوتاژ کیا

صوت کے بد نما سورج کی تپش جسم پہ لی
اپنے ہونے کی گواہی بھی کسی اسم پہ لی

کنجِ تنہائی میں پیدا کیا ہو کا عالم
اور کیا شورشِ تفسیر کو ہر جا برہم

ہم نے اردوئے معلی کو عبادت سمجھا
کیسے اٹھتا ہے گراں بارِ طریقت، سمجھا

تب کہیں جا کہ کوئی مصرع کوئی شعر ہوا
تب کہیں جا کے سماعت کا عدو زیر ہوا

شعر بھی کیا کہ فقط دل کی تسلی کے لیے
یا یہ کہیے کہ کسی ذوقِ تجلی کے لیے

حرف و تاثیر کے مابین یہ صورت نکلی
نظم کی شکل بنی اذن کی مورت نکلی

اہلِ دنیا نے بڑی حوصلہ افزائی کی
بعض اوقات تو دشمن نے پزیرائی کی

دوست اک عمر لگا کر سخن اعجاز کیا
خوابِ تحریر کو شرمندۂ آواز کیا

پھر بھی لگتا ہے کوئی بات بیاں ہو نہ سکی
شعر نشتر نہ ہوئے، نظم کماں ہو نہ سکی

جس طرح گیسوئے خمدار سلجھنے کا نہیں
فائدہ لیلئ مصرع سے الجھنے کا نہیں

اظہارِ برأت

معاصرین کی نگارشات کی اردو گاہ پر اشاعت کسی قسم کی توثیق کے مترادف نہیں۔ تمام مصنفین اپنے خیالات اور پیرایۂ اظہار کے خود ذمہ دار ہیں۔

Prevپچھلی اشاعتجوتے
اگلی اشاعتبدل یہ سرد سبھاؤ، بڑا اندھیرا ہےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

معاصرین

عصرِ حاضر کے اردو ادیبوں کی منتخب نگارشات۔ غزلیں، نظمیں، مضامین، انشائیے، شذرات اور بہت کچھ۔ جدید اردو ادب!

آپ کے لیے

موسمِ ترکِ تمنا کی اِہانت کر کے

معاصر ادب
  • ماہم حیا صفدر
  • غزل

اصول

معاصر ادب
  • حسنین شہزادؔ
  • آزاد نظم

جوتے

معاصر ادب
  • ابو الحسینی
  • افسانہ

ہم جب بھی شش جہات کا نقشہ بنائیں گے

معاصر ادب
  • ماہ نور رانا
  • غزل

تازہ ترین

بھوک

معاصر ادب
  • حماد رزاق
  • آزاد نظم

دل میں اور نگاہوں میں

معاصر ادب
  • ماہم حیا صفدر
  • غزل

چاند ہر رات محبت سے اُسے دیکھتا ہے

معاصر ادب
  • ماہم حیا صفدر
  • غزل

جمتی نہیں ہماری نگر میں کسی کے ساتھ

معاصر ادب
  • ماہم حیا صفدر
  • غزل
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔