Skip to content
  • معاصرین
  • فہرست
  • مصنفین
  • اصناف
  • موضوعات
  • لکھیے
  • برأت
Menu
  • معاصرین
  • فہرست
  • مصنفین
  • اصناف
  • موضوعات
  • لکھیے
  • برأت

جمتی نہیں ہماری نگر میں کسی کے ساتھ

ماہم حیا صفدر

غزل

جمتی نہیں ہماری نگر میں کسی کے ساتھ
تم نے بنا رکھی ہے ولیکن سبھی کے ساتھ

میرا لہو فقط یہ حقیقت جلاتی ہے
جیون گُزارنا ہے تمہاری کمی کے ساتھ

ذہنی دباؤ کا یہی انجامِ خیر تھا
آنسو بھی پھُوٹنے لگے میرے ہنسی کے ساتھ

اک عُمر میری مانگ میں سجتی رہی ہے خاک
نسبت ہے میرے سر کو تمہاری گلی کے ساتھ

وہ شخص میرے پہلو میں سجتا ہے اس طرح
جچتا ہے پھول جیسے حسیں تر کلی کے ساتھ

یہ اور بات دل پہ قیامت گُزر گئی
اُس کو روانہ کر دِیا ہم نے خوشی کے ساتھ

ممکن ہے ٹوٹ جائے تعلق حیاؔ وہ جلد
ہم دونوں جو نبھا رہے ہیں بد دلی کے ساتھ

اظہارِ برأت

معاصرین کی نگارشات کی اردو گاہ پر اشاعت کسی قسم کی توثیق کے مترادف نہیں۔ تمام مصنفین اپنے خیالات اور پیرایۂ اظہار کے خود ذمہ دار ہیں۔

Prevپچھلی اشاعتجسم فرصت کے لمحوں کی تخلیق تھا، روح چالاک ڈالی گئی ہو تو ہو
اگلی اشاعتچاند ہر رات محبت سے اُسے دیکھتا ہےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

معاصرین

عصرِ حاضر کے اردو ادیبوں کی منتخب نگارشات۔ غزلیں، نظمیں، مضامین، انشائیے، شذرات اور بہت کچھ۔ جدید اردو ادب!

آپ کے لیے

سٹک جاتی ہے بس یکدم، ہمارے منہ نہیں لگنا!

معاصر ادب
  • ماہم حیا صفدر
  • غزل

نظم و ضبط

معاصر ادب
  • ابو الحسینی
  • افسانہ

جو کچھ ہمارے ساتھ ہوا سب بھلا ہوا

معاصر ادب
  • دہرؔ کاظمی
  • غزل

میں نے سجدے میں کیا کلام کیا

معاصر ادب
  • حسنین شہزادؔ
  • غزل

تازہ ترین

دل میں اور نگاہوں میں

معاصر ادب
  • ماہم حیا صفدر
  • غزل

چاند ہر رات محبت سے اُسے دیکھتا ہے

معاصر ادب
  • ماہم حیا صفدر
  • غزل

جمتی نہیں ہماری نگر میں کسی کے ساتھ

معاصر ادب
  • ماہم حیا صفدر
  • غزل

جسم فرصت کے لمحوں کی تخلیق تھا، روح چالاک ڈالی گئی ہو تو ہو

معاصر ادب
  • حسنین شہزادؔ
  • غزل
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔