Skip to content

شور ہے ہر طرف سحاب سحاب​

کشفیؔ ملتانی

تحت اللفظ

شور ہے ہر طرف سحاب سحاب​
ساقیا ساقیا شراب شراب

آبِ حیواں کو مے سے کیا نسبت
پانی پانی ہے اور شراب شراب

رند بخشے گئے قیامت میں​
شیخ کہتا رہا حساب حساب​

اک وہی مست با خبر نکلا​
جس کو کہتے تھے سب خراب خراب​

مجھ سے وجہِ گناہ جب پوچھی​
سر جھکا کر کہا شباب شباب​

جام گرنے لگا تو بہکا شیخ​
تھامنا تھامنا کتاب کتاب​

کب وہ آتا ہے سامنے کشفی​ؔ
جس کی ہر اک ادا حجاب حجاب​

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشپڑتی ہے آ کے جان پر آخر بلائے دل
اگلی پیشکشنگاہ برق نہیں چہرہ آفتاب نہیںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

جو ہو سکتا ہے اس سے وہ کسی سے ہو نہیں سکتا

جو ہو سکتا ہے اس سے وہ کسی سے ہو نہیں سکتا

داغؔ دہلوی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
دو قدم آ سکو تو آ جاؤ

دو قدم آ سکو تو آ جاؤ

سیف الدین سیفؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
جو چیرا تو اک قطرۂ خوں نہ نکلا

جو چیرا تو اک قطرۂ خوں نہ نکلا

خواجہ حیدر علی آتشؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

چکلے

ساحرؔ لدھیانوی
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کرو گے

قابلؔ اجمیری
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔