Skip to content

اکیلے پھر رہے ہو یوسفِ بے کارواں ہو کر

خواجہ وزیرؔ لکھنوی

تحت اللفظ

غزل

چلا ہے او دلِ راحت طلب کیا شادماں ہو کر
زمینِ کوئے جاناں رنج دے گی آسماں ہو کر

اسی خاطر تو قتلِ عاشقاں سے منع کرتے تھے
اکیلے پھر رہے ہو یوسفِ بے کارواں ہو کر

جوابِ نامہ کیا لایا تنِ بے جاں میں جاں آئی
گیا یاں سے کبوتر واں سے آیا مرغِ جاں ہو کر

غضب ہے روح سے اس جامۂ تن کا جدا ہونا
لباسِ تنگ ہے اترے گا آخر دھجیاں ہو کر

کیا غیروں کو قتل اس نے موے ہم رشک کے مارے
اجل بھی دوستو آئی نصیبِ دشمناں ہو کر

پھرا صد چاک ہو کر کوچۂ کاکل سے دل اپنا
عزیزو یوسفِ گم گشتہ آیا کارواں ہو کر

فلک میری طرح آخر تجھے بھی پیس ڈالے گا
اڑے گا اے ہما اک روز گردِ استخواں ہو کر

ادا سے جھک کے ملتے ہو نگہ سے قتل کرتے ہو
ستم ایجاد ہو ناوک لگاتے ہو کماں ہو کر

وزیرؔ اس کا ہوں میں شاگرد جس کو کہتے ہیں منصف
لیا ملکِ معانی بادشاہِ شاعراں ہو کر

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشدوزخ میں ڈال دیجیے دیجے مگر شراب
اگلی پیشکشہائے میں کیا کروں کہاں جاؤںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

لہجہ - اردو گاہ - ربط

کچھ علاج ان کا بھی اے شیشہ گراں ہے کہ نہیں

مرزا محمد رفیع سوداؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
ہونٹوں پہ ہنسی آنکھ میں تاروں کی لڑی ہے

ہونٹوں پہ ہنسی آنکھ میں تاروں کی لڑی ہے

قابلؔ اجمیری
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
عقل ہے محو تماشائے لبِ بام ابھی

عقل ہے محوِ تماشائے لبِ بام ابھی

علامہ اقبالؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
دردِ دل پاسِ وفا جذبۂ ایماں ہونا

دردِ دل پاسِ وفا جذبۂ ایماں ہونا

پنڈت برج نرائن چکبستؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا

نہ گنواؤ ناوکِ نیم کش دلِ ریزہ ریزہ گنوا دیا

فیض احمد فیضؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔