Skip to content

پڑھوں گا رحمت کا وہ قصیدہ کہ ہنس پڑے گا عتاب تیرا

جوشؔ ملیح آبادی

تحت اللفظ

غزل

ملا جو موقع تو روک دوں گا جلال روزِ حساب تیرا
پڑھوں گا رحمت کا وہ قصیدہ کہ ہنس پڑے گا عتاب تیرا

یہی تو ہیں دو ستونِ محکم انھی پہ قائم ہے نظمِ عالم
یہی تو ہے رازِ خلد و آدم نگاہ میری شباب تیرا

صبا تصدق ترے نفس پر چمن ترے پیرہن پہ قرباں
نسیمِ دوشیزگی میں کیسا بسا ہوا ہے شباب تیرا

تمام محفل کے روبرو گو اٹھائیں نظریں ملائیں آنکھیں
سمجھ سکا ایک بھی نہ لیکن سوال میرا جواب تیرا

ہزار شاخیں ادا سے لچکیں ہوا نہ تیرا سا لوچ پیدا
شفق نے کتنے ہی رنگ بدلے ملا نہ رنگِ شباب تیرا

ادھر مرا دل تڑپ رہا ہے تری جوانی کی جستجو میں
ادھر مرے دل کی آرزو میں مچل رہا ہے شباب تیرا

کرے گی دونوں کا چاک پردہ رہے گا دونوں کو کر کے رسوا
یہ شورشِ ذوقِ دید میری یہ اہتمامِ حجاب تیرا

جڑیں پہاڑوں کی ٹوٹ جاتیں فلک تو کیا عرش کانپ اٹھتا
اگر میں دل پر نہ روک لیتا تمام زورِ شباب تیرا

بھلا ہوا جوشؔ نے ہٹایا نگاہ کا چشمِ تر سے پردہ
بلا سے جاتی رہیں گر آنکھیں کھلا تو بندِ نقاب تیرا

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشدل پہ جو گزری کوئی کیا جانے
اگلی پیشکشجانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

لہجہ - اردو گاہ - ربط

ہر تمنا دل سے رخصت ہو گئی

خواجہ عزیز الحسن مجذوبؔ
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
بحث و تکرار - سر سید احمد خان

بحث و تکرار

سر سید احمد خان
  • بلند خوانی
  • نثر
  • راحیلؔ فاروق
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

ساغرؔ صدیقی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہائے میں کیا کروں کہاں جاؤں

ہائے میں کیا کروں کہاں جاؤں

شیخ امام بخش ناسخؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
تری ترچھی نظر کا تیر ہے مشکل سے نکلے گا

تری ترچھی نظر کا تیر ہے مشکل سے نکلے گا

فانیؔ بدایونی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔