مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نظم و نثر

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

اس بستی کے اک کوچے میں

ابنِ انشاؔ

تحت اللفظ

نظم

اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام کا دیوانہ
اک نار پہ جان کو ہار گیا مشہور ہے اس کا افسانہ

اس نار میں ایسا روپ نہ تھا جس روپ سے دن کی دھوپ دبے
اس شہر میں کیا کیا گوری ہے مہتاب رخے گلنار لبے
کچھ بات تھی اس کی باتوں میں کچھ بھید تھے اس کی چتون میں
وہی بھید کہ جوت جگاتے ہیں کسی چاہنے والے کے من میں

اسے اپنا بنانے کی دھن میں ہوا آپ ہی آپ سے بیگانہ
اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام تھا دیوانہ

نا چنچل کھیل جوانی کے نا پیار کی الھڑ گھاتیں تھیں
بس راہ میں ان کا ملنا تھا بس فون پہ ان کی باتیں تھیں
اس عشق پہ ہم بھی ہنستے تھے بے حاصل سا بے حاصل تھا
اک زور بپھرتے ساگر میں نے کشتی تھی نے ساحل تھا

جو بات تھی ان کے جی میں تھی جو بھید تھا یکسر انجانا
اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام تھا دیوانہ

اک روز مگر برکھا رت میں وہ بھادوں تھی یا ساون تھا
دیوار پہ بیچ سمندر کے یہ دیکھنے والوں نے دیکھا
مستانہ ہاتھ میں ہاتھ دیے یہ ایک کگر پر بیٹھے تھے
یوں شام ہوئی پھر رات ڈھلی جب سیلانی گھر لوٹ گئے

کیا رات تھی وہ جی چاہتا ہے اس رات پہ لکھیں افسانہ
اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام تھا دیوانہ

ہاں عمر کا ساتھ نبھانے کے تھے عہد بہت پیمان بہت
وہ جن پہ بھروسا کرنے میں کچھ سود نہیں نقصان بہت
وہ نار یہ کہہ کر دور ہوئی مجبوری ساجن مجبوری
یہ وحشت سے رنجور ہوئے اور رنجوری سی رنجوری

اس روز ہمیں معلوم ہوا اس شخص کا مشکل سمجھانا
اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام تھا دیوانہ

گو آگ سے چھاتی جلتی تھی گو آنکھ سے دریا بہتا تھا
ہر ایک سے دکھ نہیں کہتا تھا چپ رہتا تھا غم سہتا تھا
نادان ہیں وہ جو چھیڑتے ہیں اس عالم میں نادانوں کو
اس شخص سے ایک جواب ملا سب اپنوں کو بیگانوں کو

کچھ اور کہو تو سنتا ہوں اس باب میں کچھ مت فرمانا
اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام تھا دیوانہ

اب آگے کا تحقیق نہیں گو سننے کو ہم سنتے تھے
اس نار کی جو جو باتیں تھیں اس نار کے جو جو قصے تھے
اک شام جو اس کو بلوایا کچھ سمجھایا بیچارے نے
اس رات یہ قصہ پاک کیا کچھ کھا ہی لیا دکھیارے نے

کیا بات ہوئی کس طور ہوئی اخبار سے لوگوں نے جانا
اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام تھا دیوانہ

ہر بات کی کھوج تو ٹھیک نہیں تم ہم کو کہانی کہنے دو
اس نار کا نام مقام ہے کیا اس بات پہ پردہ رہنے دو
ہم سے بھی تو سودا ممکن ہے تم سے بھی جفا ہو سکتی ہے
یہ اپنا بیاں ہو سکتا ہے یہ اپنی کتھا ہو سکتی ہے

وہ نار بھی آخر پچھتائی کس کام کا ایسا پچھتانا
اس بستی کے اک کوچے میں اک انشاؔ نام تھا دیوانہ

  • سپاٹیفائی
  • یوٹیوب
  • پوڈ کاسٹ
Prevپچھلی پیشکشجاگیں تمام رات جگائیں تمام رات
اگلی پیشکشدعاNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

لہجہ

صوتی ادب۔ اردو کی کلاسیک غزلیں، نظمیں اور نثر پارے راحیلؔ فاروق کی آواز میں سنیے۔ دل آویز نقاشی اور پس پردہ موسیقی کے ساتھ!

آپ کے لیے

منہ سے نکلی ہوئی پرائی بات

منہ سے نکلی ہوئی پرائی بات

نواب یوسف علی خان ناظمؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
لہجہ - اردو گاہ - ربط

ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں

منیرؔ نیازی
  • تحت اللفظ
  • راحیلؔ فاروق
وہ مجھ پہ چھا گئے میں زمانے پہ چھا گیا

وہ مجھ پہ چھا گئے میں زمانے پہ چھا گیا

جگرؔ مراد آبادی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
یا مجھے افسرِ شاہانہ بنایا ہوتا

یا مجھے افسرِ شاہانہ بنایا ہوتا

بہادر شاہ ظفرؔ
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں

ساغرؔ صدیقی
  • تحت اللفظ
  • غزل
  • راحیلؔ فاروق
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔