اِسمِ مُذکّر
یہ نام ابُو حامد محمّد بِن محمّد کا ہے۔ جو بمقام غزّالہ میں واقع طوس مُلک خراساں میں ۱۰۳۸ء بمطابق ۴۲۴ھ میں پیدا ہوئے۔ اور ۱۱۲۶ء موافق ۵۲۰ھ میں انتقال فرمایا۔ اس حساب سے ۹۶ برس عُمر پائی۔ آپ بُہت برے فقِیہ ، عالم، فاضل ، حکیم، مُحقق اور مُصنّف یگانہ ہوئے ہیں۔۔ بڑے بڑے حکماء امام صاحب کی ذکاوت و ذہانت کا لوہا مانتے ہیں۔ آپ نے بُہت سے فرقوں میں رہ کر اُن کی سیر دیکھی اور ہر ایک موقع پر تصنیف فرمائی۔جس کا اظہار ایک رسالہ میں خُود فرمایا۔ مگر جب سے فرقہ صوفیہ میں قدم رکھا تزکیہ و تصفیہ باطن میں یدِ طُولیٰ حاصل کیا اور بُہت سی مُفید تصنیفات فرمائیں۔ مثلاً احیاءالعلوم۔ جواہرالقرآن۔ تفسیر یاقوت التاویل چالیس جِلد۔ مشکوٰۃ الانوار۔ کیمیاے سعادت وغیرہ ۔ جن کے پڑھنے سے نُورِ ایمان اور عرفان حاصل ہوتا ہے۔
Menu
امام غزالی
معنیٰ / مطلب / مفہوم
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ
اردو کی پہلی باقاعدہ اور مشہور ترین لغت۔
تبصرہ کیجیے
اظہارِ خیال
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ کا سادہ، مختصر اور جامع برقی نسخہ۔ 45000 سے زائد الفاظ و تراکیب کے مستند معانی تلاش کی سہولت کے ساتھ!