ضمِیر
پراکِرت ۔(اتا۔ اپّا ۔ اپانو)۔ پُرانی ہِنّدی۔۔ ۱۔ خُود ۔ اپنے آپ۔ بذات خاص۔ اپنی ذات سے۔ اپنے دم سے ۔۔۔ ۲۔ اپنا ۔ ذاتی ۔ آپ بیتی کہاں کہ پر بیتی۔ آپ سے بہتر خُدا۔۔۳۔ حضُور ۔ حضرت۔ جناب۔ ایک کلمۂ تعظیم و خطاب ہے جِس سے بڑے برابر والے اپنے سے کم درجے والے کو اور معشوق کق خطاب کرتے ہیں۔۔۔ ۴۔ یہ لفظ حاضر اور غائب کے واسطے بھی آتا ہے جَیسے آپ کیا فرماتے ہیں۔ آپ پہلے ہی فرما گئے ہیں۔۔ ۵۔ ذات ۔ روح۔ آتما۔ قُدرت۔۔۔۶۔ یہ لفظ مفرد اور جمع دونوں طرح سے استعمال میں آتا ہے۔ جَیسے آپ چلئے ۔ آپ کھائے۔ آپ سوار ہوں۔ اور اکثر تاکید کے واسطے بھی آتا ہے۔ جَیسےمیں نے آپ سے کہا تھا۔۔۔۷۔ از خُود۔ آپ سے آپ۔ آپ ہی آپ۔ خُود بخود۔۔۔۸۔ سُدھ ۔ ہوش۔ سُرت۔ آپا۔ خُودی۔ سُدھ بُدھ۔۔۔
Menu
آپ
معنیٰ / مطلب / مفہوم
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ
اردو کی پہلی باقاعدہ اور مشہور ترین لغت۔
تبصرہ کیجیے
اظہارِ خیال
اردو لغت
فرہنگِ آصفیہ کا سادہ، مختصر اور جامع برقی نسخہ۔ 45000 سے زائد الفاظ و تراکیب کے مستند معانی تلاش کی سہولت کے ساتھ!