وہ کلمہ جو دو حروف پر مشتمل ہو۔ جیسے جا، سن، کل، سکھ وغیرہ۔
سبب کی دو قسمیں ہیں۔ سببِ خفیف اور سببِ ثقیل۔ خفیف اس کو کہتے ہیں کہ دو حروف میں سے پہلا متحرک ہو اور دوسرا ساکن۔ ثقیل یہ ہے کہ دونوں متحرک ہوں۔ سببِ ثقیل اردو میں نہیں پایا جاتا۔ البتہ عربی الفاظ کے ٹکڑے کر کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر ذیل کے الفاظ درست تلفظ میں دیکھیے:
عَرَبی = عَرَ + بی
کَلِمہ = کَلِ + مَہ
یہ الفاظ دو دو اسباب پر مشتمل ہیں۔ پہلا سبب ثقیل اور دوسرا خفیف ہے۔ تفصیل کے لیے دیکھیے سببِ ثقیل۔