زیر، زبر یا پیش میں سے کوئی ایک۔
حرکت کسی حرف پر آ کر وہی کام کرتی ہے جو اس حرف کے بعد آنے والا کوئی ساکن حرفِ علت کرتا ہے۔ فرق صرف یہ ہے کہ حرفِ علت کی صورت میں آواز کھینچ کر ادا کی جاتی ہے مگر حرکت اس سے آدھی آواز کو ظاہر کرتی ہے۔ تینوں حرکات اور ان کے مقابل آنے والے حروفِ علت ذیل میں دیے گئے ہیں:
زبر = الف (آدھا)
زیر = چھوٹی یا بڑی یے (آدھی)
پیش = واؤ (آدھا)