Skip to content
اردو عروض
  • تعارف
  • فہرست
  • ابواب
    • مبادیات
    • اصول
    • بحور
    • تقطیع
    • زحافات
    • قوافی
    • بلاغت
    • متفرقات
  • مصطلحات
Menu
  • تعارف
  • فہرست
  • ابواب
    • مبادیات
    • اصول
    • بحور
    • تقطیع
    • زحافات
    • قوافی
    • بلاغت
    • متفرقات
  • مصطلحات

عروض کیا ہے؟

مبادیات

14 دسمبر 2018 ء

عروض نام ہے اس فن کا جو شعر اور نثر میں تمیز سکھاتا ہے۔

دقائق سے قطعِ نظر کرتے ہوئے ہم کہہ سکتے ہیں کہ عالی خیالات اور نازک مضامین نظم و نثر دونوں میں کم و بیش ایک ہی طرح ادا کیے جا سکتے ہیں۔ اس لیے جو شے نظم کو نثر سے ممتاز کرتی ہے وہ وزن کے سوا کچھ نہیں۔ بہت سے لوگ اس بات سے اختلاف رکھتے ہیں لیکن اس کا ہمارے موضوعِ بحث سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کیونکہ یہ وزنِ شعر ہی ہے جس سے علمِ عروض بحث کرتا ہے اور جسے سیکھنے کی غرض سے آپ یہاں تشریف لائے ہیں۔

لہٰذا پہلی اور اہم ترین بات یہ ذہن نشین فرمائیے کہ عروض وہ علم ہے جس کے اکتساب کے بعد آپ نثر کو شعر میں ڈھالنے کے قابل ہو جائیں گے۔ ایسا کرنے کے لیے عروض آپ کو شعر کے اوزان کی تعلیم دے گا۔ یہ اوزان درحقیقت آواز اور معیاری لہجے کے اتار چڑھاؤ کے کچھ اصول ہیں جن کے مطابق مصرع ڈھال لیا جائے تو وہ نثر سے زیادہ مترنم اور خوش آہنگ ہو جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ شاعری کا گنگنانا اور گانا نہایت آسان ہوتا ہے مگر نثر کو اچھا خاصا مسخ کیے بغیر ایسا کرنا ممکن نہیں۔ بلکہ بعض اوقات تو شاید یہ آپ کی پوری زور زبردستی اور کھینچا تانی کے باوجود بھی ناممکن ہو گا۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے عروض فہم۔

Prevپچھلی نگارش‎وزن کیا ہے؟
اگلی نگارشحرکات و سکناتNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو عروض

علمِ عروض کے اسباق و دروس۔ اردو شعری روایت کے تناظر میں بحور، زحافات، تقطیع، قافیہ اور بلاغت کے مباحث!

آپ کے لیے

بحر کیا ہے؟

اردو عروض
  • بحور
  • 19 جنوری 2019 ء

غزل اور قطعہ: تعارف اور تعریف

اردو عروض
  • متفرقات
  • 14 اپریل 2022 ء

سہ حرفی الفاظ

اردو عروض
  • مبادیات
  • 19 دسمبر 2018 ء

‎وزن کیا ہے؟

اردو عروض
  • مبادیات
  • 14 دسمبر 2018 ء

پاکستان کے قومی ترانے کی بحر، ہیئت اور زبان

اردو عروض
  • متفرقات
  • 7 نومبر 2019 ء

اصطلاحات

وزن

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ مذکر

اصطلاح

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ مؤنث

متحرک

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ صفت

اوزان

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ مذکر

مصطلح

مصطلحاتِ عروض
  • عربی
  • اسمِ صفت
اردو گاہ
Facebook-f Twitter Instagram Pinterest Youtube

ہم روایت شکن روایت ساز

  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
Menu
  • لغت
  • ادب
  • لہجہ
  • شاعری
  • نثر
  • اقوال
  • امثال
  • محاورات
  • املا
  • عروض
  • معاصرین
  • زار
  • کیفیات
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
Menu
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اطلاقیہ
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔