Skip to content
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

چور کہیں کے!

آزاد نظم

22 جنوری 2019ء

"وقت پہ سونا وقت پہ اٹھنا
اچھا ہوتا ہے
اور ویسے بھی
راتوں کو تو الو جاگتے ہیں
چور کہیں کے!”٭
وہ ہنس دی تھی
میں بھی ہنسا تھا

—–

شبنم کے امکان سے باہر
ایک نمی محسوس ہوئی
سناٹے نے انگڑائی لے کر
کچے خواب کو نگلا
اور چوکنا ہو کر بیٹھ گیا

—–

رات کے ساڑھے تین بجے ہیں
میں جاگ رہا ہوں
ہم چپ بیٹھے ہیں
چور کہیں کے!

 

٭آج سے کم از کم بارہ برس پہلے لکھی گئی۔ میں تب بیس اکیس برس کا ایک جذباتی، مفلوک اور لادین لفنگا تھا جس کا قبلہ و کعبہ مغرب تھا اور ائمہ وہاں کے فلسفی اور ادیب۔ علامتیت، تجرید، لایعنیت، دہریت وغیرہ بھوت بن کر چمٹے ہوئے تھے۔ مصائب الگ قیامت پہ قیامت بن کر ٹوٹ رہے تھے۔ شاید میں پورا پاگل ہو جاتا اگر عین اس وقت کسی مہربان کی والہانہ محبت اور خودسپردگی مجھے زندگی سے جڑے رہنے پر مجبور نہ کر دیتی۔ اس کے اہلِ خانہ نے کئی بار مجھ سے تعلق کی پاداش میں نہایت بےدردی سے اسے پیٹا اور اس نے اپنا زخم زخم وجود سمیٹ کر، گھسیٹ کر، لا کر پھر میرے آگے ڈھیر کر دیا۔ یہ شاید کسی ایسی ہی رات کی کہانی ہے جو کچھ اور ڈھونڈتے ہوئے چند دن پہلے ایک پرانے ای میل کے کھاتے میں سے نکل آئی۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامروح تک چھید ہوئے آنکھ کے فرمائے ہوئے
اگلا کلامدر سے جو دار تک نہیں پہنچاNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

میں کہاں ہوں کوئی بتلاؤ مجھے

12 مارچ 2017ء

میں دیوانہ ہوں دیوانے کا کیا ہے

28 فروری 2017ء

حساب

9 جنوری 2017ء

رباعی شمارۂ ۲۴

8 مارچ 2021ء

کافر ہوئے جاتے ہیں مسلمان دھڑادھڑ

26 نومبر 2018ء

تازہ ترین

تیل

29 جنوری 2023ء

رباعی شمارۂ ۲۹

12 دسمبر 2022ء

آ دیکھ مہر اپنے کرم کی لگی ہوئی

4 دسمبر 2022ء

خاموش ہوئے ہم تو لہو بول پڑا ہے

27 اکتوبر 2022ء

فرش پر چھن سے گرا اور سبو ٹوٹ گیا

24 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔