مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

کعبہ نہیں تو کیا ہے بت خانہ ہے تو کیا ہے

غزل

27 ستمبر 2023ء

کعبہ نہیں تو کیا ہے بت خانہ ہے تو کیا ہے
کوئی اگر کسی کا دیوانہ ہے تو کیا ہے

افسانے بھی تو آخر دنیا میں چل رہے ہیں
دنیا کسی کے نزدیک افسانہ ہے تو کیا ہے

عرشِ بریں بھی دل کو کہتے ہیں کہنے والے
کمبخت کا مزاج اب رندانہ ہے تو کیا ہے

انسان کو فقط ہم انسان جانتے ہیں
دیوانہ ہے تو کیا ہے فرزانہ ہے تو کیا ہے

ہم نے تو خیر مانگی زاہد کی بھی ہمیشہ
بیچارہ آدمی ہے بیگانہ ہے تو کیا ہے

اس نے کسی کو روکا اس نے کسی کو ٹوکا
ساقی کے ظرف سے کم پیمانہ ہے تو کیا ہے

مذہب نہیں ہے آخر افسانۂ محبت
تجدید کی ضرورت روزانہ ہے تو کیا ہے

یہ رند یہ شرابی اے تمکنت مآبی
عاشق بھی ہے تمھارا مستانہ ہے تو کیا ہے

دیکھی گئی ہے اکثر اس رنگ میں فقیری
راحیلؔ کی طبیعت شاہانہ ہے تو کیا ہے

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامیوں تو آنکھیں بہت بولتی رہ گئیں
اگلا کلامدنیا ہے میں ہوں اور تمھارا فراق ہےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

عشق کا شاخسانہ وہ خود ہیں

6 اگست 2018ء

ترے روئے زیبا سے وحشت نہیں

29 مارچ 2018ء

تم اپنے حسن پہ غزلیں پڑھا کرو بیٹھے

4 فروری 2017ء

جو بات ہماری تھی وہ بات ہی کب کی ہے

12 فروری 2017ء

مناجات

5 مئی 2020ء

تازہ ترین

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء

شاعر مشاعروں کے اداکار ہو گئے

8 جون 2025ء

عید الضحیٰ

7 جون 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔