مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

یوں تو آنکھیں بہت بولتی رہ گئیں

غزل

17 جولائی 2023ء

یوں تو آنکھیں بہت بولتی رہ گئیں
لاکھ باتیں مگر ان کہی رہ گئیں

آپ کے پاؤں بھی لڑکھڑانے لگے
میری بانہیں بھی کچھ دور ہی رہ گئیں

میں نے پلکیں اٹھانے کی درخواست کی
اور وہ ظالم جھکی کی جھکی رہ گئیں

ان نگاہوں کو میں ڈھونڈتا رہ گیا
وہ نگاہیں مجھے سوچتی رہ گئیں

زندگی یاد ہی اب کسے رہ گئی
اب تو یادیں ہی اے زندگی رہ گئیں

جانے دل کس کی آمد سے مایوس تھا
جانے نظریں کسے ڈھونڈتی رہ گئیں

اس قدر دور کیوں تھا خداوند تو
میری آہیں پتا پوچھتی رہ گئیں

جب سے نکلا ہے راحیلؔ دل ہاتھ سے
وارداتیں تو بس نام کی رہ گئیں

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامیومِ مزدور
اگلا کلامکعبہ نہیں تو کیا ہے بت خانہ ہے تو کیا ہےNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

دوست کا دل میں دم غنیمت ہے

30 جون 2019ء

سب سوال اس خیال سے ٹالے

6 فروری 2018ء

اے خوشا وہ لمحہ عاشق کا قلم جب سر ہوا

21 اگست 2016ء

آ دیکھ مہر اپنے کرم کی لگی ہوئی

4 دسمبر 2022ء

لوگوں سے توقع تھی کہ دیوانہ سمجھتے

21 نومبر 2016ء

تازہ ترین

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء

شاعر مشاعروں کے اداکار ہو گئے

8 جون 2025ء

عید الضحیٰ

7 جون 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔