مواد پر جائیں۔
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
  • راحیلؔ
  • قرارداد
  • تشہیر
  • ضوابط
  • رابطہ
اردو گاہ
  • زبان

    فرہنگِ آصفیہ

    • لغت
    • تعارف
    • معروضات
    • لغت
    • تعارف
    • معروضات

    املا نامہ

    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب
    • املا
    • املا نامہ
    • مقدمہ
    • ابواب

    اردو محاورات

    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع
    • تعارف
    • فہرست
    • مقدمہ
    • اہمیت
    • ادب
    • مراجع

    اردو عروض

    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
    • تعارف
    • فہرست
    • ابواب
    • مصطلحات
  • کلاسیک

    ادبِ عالیہ

    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت
    • تعارف
    • کتب
    • موضوعات
    • مصنفین
    • شمولیت

    لہجہ

    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
    • تعارف
    • فہرست
    • ادبا
    • اصناف
  • حکمت

    اقوالِ زریں

    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان
    • اقوال
    • فہرست
    • شخصیات
    • زمرے
    • زبان

    ضرب الامثال

    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
    • تعارف
    • فہرست
    • زبان
    • زمرہ
  • نگارشات

    اردو شاعری

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    زار

    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف
    • تعارف
    • فہرست
    • پیش لفظ
    • پی ڈی ایف

    اردو نثر

    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے
    • تعارف
    • فہرست
    • اصناف
    • زمرے

    کیفیات

    • کیفیت نامے
    • کیفیت نامے
  • معاصرین

    معاصرین

    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت
    • معاصرین
    • فہرست
    • مصنفین
    • اصناف
    • موضوعات
    • لکھیے
    • برأت

جہاں جہاں تجھے ڈھونڈا وہاں وہاں پایا

غزل

8 جون 2019ء

جہاں جہاں تجھے ڈھونڈا وہاں وہاں پایا
پھر اس کے بعد بھی پایا تو بےنشاں پایا

جہاں میں عشق کیا رازِ دو جہاں پایا
وہی ہے دشمنِ جاں جس کو جانِ جاں پایا

قفس سے نکلے تو برباد آشیاں پایا
اماں ملی تو بہت خود کو بےاماں پایا

ہر ایک حسن کا پیکر ہے ماورائے گماں
ہر ایک چاہنے والے کو بدگماں پایا

سیاہ خانۂِ دل میں اتر کے دیکھا تو
جو کعبے میں نہ ملا تھا وہ اپنے ہاں پایا

ستم کرے تو یہ دشمن کی مہربانی ہے
ستم تو یہ ہے کہ دشمن کو مہرباں پایا

وہ عشق ہے جسے آئینہ حسن کہتا تھا
مکاں کے پردے میں موجود لامکاں پایا

اسے بھی گردشِ ایام کہیے کیا راحیلؔ
جو کھو کے بیٹھ رہے تھے وہ ناگہاں پایا

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامدنیا کتاب میں ہے نہ عقبیٰ نصاب میں
اگلا کلامنہ سنائیے غمِ دل کہ غم آشنا ہے کوئیNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

3 خیالات ”جہاں جہاں تجھے ڈھونڈا وہاں وہاں پایا“ پر

  1. نشرح
    9 جون 2019ء بوقت 07:09

    کہتے ہو نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایا
    دل کہاں کہ گم کیجے؟ ہم نے مدعا پایا

    غالب
    بس اس کلام پر بزبان ِ غالب ہم یہی فرماتے ہیں
    خوبصورت کلام ۔۔۔

    جواب دیں
  2. محمد عدنان اکبری نقیبی
    11 جون 2019ء بوقت 09:15

    السلام علیکم
    حاضر قبول فرمائیں راحیل بھیا ۔

    جواب دیں
  3. Muhammad Jahanzaib
    23 جولائی 2019ء بوقت 15:38

    بہت عمدہ غزل ہے جناب راحیلؔ صاحب

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل کا پتا شائع نہیں کیا جائے گا۔ تبصرہ ارسال کرنے کے لیے * کے نشان والے خانے پر کرنا ضروری ہے۔

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

کس کے شعروں میں کس کی باتیں ہیں

4 اپریل 2018ء

چل رہا ہے قلم زمانے کا

18 اکتوبر 2018ء

رباعی شمارۂِ ۲

29 اکتوبر 2016ء

نہ سنائیے غمِ دل کہ غم آشنا ہے کوئی

10 جون 2019ء

عاشق گلہ کرے تو کرے کیوں سماج کا

27 اپریل 2017ء

تازہ ترین

نیا سال مبارک

31 دسمبر 2025ء

یومِ استاد

5 اکتوبر 2025ء

آزادی

6 اگست 2025ء

شاعر مشاعروں کے اداکار ہو گئے

8 جون 2025ء

عید الضحیٰ

7 جون 2025ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔