Skip to content
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

دنیا کتاب میں ہے نہ عقبیٰ نصاب میں

غزل

2 مئی 2019ء

دنیا کتاب میں ہے نہ عقبیٰ نصاب میں
خاموش ہے وفا صلۂِ غم کے باب میں

جوہر ہے زندگی کا فقط پیچ و تاب میں
ورنہ ہے اٹھ کے بیٹھنے والا بھی خواب میں

تو نے تو لکھ رکھا ہے سبھی کچھ کتاب میں
ہم زندگی گزار گئے کس حساب میں

قسمت نہ ہو خراب جہانِ خراب میں
غم کھا گیا ہے دل کو ڈبو کر شراب میں

مرتا ہے پیر ہو کے اسی اضطراب میں
جس جس نے دادِ عشق نہ دی ہو شباب میں

سانسیں کھنچی ہوئی ہیں نظر کی طناب میں
ہے تشنگانِ جلوہ کا خیمہ سراب میں

رگ رگ میں ہے جمود کی خون انقلاب کا
مرتا نہیں جمود کسی انقلاب میں

کہیے کسے رقیب کہ سب ہم نوالہ ہیں
ہڈّی بنی ہوئی ہے محبت کباب میں

ہستی کی اصل عقل نے پائی ہے نیستی
نکلا ہے عشق حسن کے لُبِّ لباب میں

میں لاجواب ہونے کو ہوں مجھ سے کچھ نہ پوچھ
تجھ سے کوئی سوال نہ کر دوں جواب میں

کانٹوں نے بڑھ کے آپ ہی دامن پکڑ لیا
یہ کسر رہ گئی تھی مرے انتخاب میں

سرمایۂِ نظر ہے فقط نقطۂِ نظر
ہونا حجاب میں ہے نہ ہونا نقاب میں

راحیلؔ ادب ہے کیا ادبِ حسن کے سوا
پڑھ دے غزل قصیدۂِ عالی جناب میں

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامقُم کے پردے سے صلیبوں پہ پکارا ہم کو
اگلا کلامجہاں جہاں تجھے ڈھونڈا وہاں وہاں پایاNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

حسن بھی تو ہے عشق بھی تو ہے

25 جون 2019ء

کون سا شعر انتخاب نہیں

10 جولائی 2018ء

جو بھی معلوم ہوا دیر سے معلوم ہوا

8 مئی 2018ء

لاج

2 اکتوبر 2018ء

وہ لاکھ بتاتا ہے جتاتا ہے کہ میں ہوں

24 جون 2018ء

تازہ ترین

تیل

29 جنوری 2023ء

رباعی شمارۂ ۲۹

12 دسمبر 2022ء

آ دیکھ مہر اپنے کرم کی لگی ہوئی

4 دسمبر 2022ء

خاموش ہوئے ہم تو لہو بول پڑا ہے

27 اکتوبر 2022ء

فرش پر چھن سے گرا اور سبو ٹوٹ گیا

24 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔