Skip to content
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت
Menu
  • شاعری
  • فہرست
  • اصناف
    • غزل
    • رباعی
    • دوہا
    • نظم
      • نظمِ معریٰ
      • آزاد نظم
      • مثنوی
      • قطعہ
  • زمرے
    • حمد و نعت
    • سلام و منقبت
    • مناجات
    • مرثیہ
    • سہرا
    • منظوم ترجمہ
    • امروزیہ
    • ہجو
    • ہزل
    • واسوخت

سب سوال اس خیال سے ٹالے

غزل

6 فروری 2018ء

سب سوال اس خیال سے ٹالے
آدمی نام لے تو کس کا لے

جو تو ہم جانتے ہیں دل کا حال
لُٹ گئے اس کو لوٹنے والے

مسجدیں ہو گئیں حرم یا رب
شیخ خود کو خدا نہ منوا لے

بندگی جس نے کی خدائی کی
کوئی کیا دے جزا کوئی کیا لے

عقل معمول بھی نہیں سمجھی
عشق نے معجزے بھی کر ڈالے

ہم بھی حاضر ہیں دل بھی حاضر ہے
دن قیامت کا آپ ٹھہرا لے

اس کی پلکوں کا اٹھ کے گرنا تھا
ایک تالی سے کھل گئے تالے

درد ہے تو دوا بھی ہے راحیلؔ
چوٹ کھائی ہے زہر بھی کھا لے

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامدعا سلام بہت ہے کلام رہنے دے
اگلا کلامناخوش نہیں تو خوش بھی محبت میں ہم نہیںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

اردو شاعری

راحیلؔ فاروق کی شاعری۔ غزلیات، رباعیات، آزاد، معریٰ اور پابند نظمیں، دوہے، قطعات۔۔۔ سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود!

آپ کے لیے

ساغر کا تو نام چل رہا ہے

14 اکتوبر 2020ء

شے تمام اور ہستئِ لا شے تمام

20 اکتوبر 2018ء

وحشت کی آگ آگ تھی فرقت کی لو نہ تھی

14 فروری 2017ء

دنیا کتاب میں ہے نہ عقبیٰ نصاب میں

2 مئی 2019ء

دل کی تکرار پہ تکرار نہیں کر پائے

16 اپریل 2021ء

تازہ ترین

تیل

29 جنوری 2023ء

رباعی شمارۂ ۲۹

12 دسمبر 2022ء

آ دیکھ مہر اپنے کرم کی لگی ہوئی

4 دسمبر 2022ء

خاموش ہوئے ہم تو لہو بول پڑا ہے

27 اکتوبر 2022ء

فرش پر چھن سے گرا اور سبو ٹوٹ گیا

24 اکتوبر 2022ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔