شاعر کا قلمی نام کیا کہلاتا ہے؟
شاعر کا قلمی نام تخلص کہلاتا ہے۔ مثلاً شیخ محمد ابراہیم ایک شاعر تھے۔ ان کا قلمی نام یعنی تخلص ذوقؔ تھا۔
شاعر کا قلمی نام تخلص کہلاتا ہے۔ مثلاً شیخ محمد ابراہیم ایک شاعر تھے۔ ان کا قلمی نام یعنی تخلص ذوقؔ تھا۔
اکیلا شعر فرد کہلاتا ہے۔ اس سے مراد وہ شعر ہے جو کسی غزل یا نظم کا حصہ نہ ہو۔ اس کی جمع فردیات ہے۔
شعر کے پہلے مصرع کو مصرعِ اولیٰ کہا جاتا ہے۔ دوسرا مصرع مصرعِ ثانی کہلاتا ہے۔
قافیہ عربی زبان کا لفظ ہے اور اس سے مراد اشعار کے آخر میں آنے والے ہم آواز الفاظ ہیں۔ یہ لفظ تعداد کے لحاظ سے واحد ہے اور اس کی جمع ہے، قوافی۔ واحد قافیہ جمع قوافی