جو کیا سو بصد ملال کیا

غزل

زار

جو کیا سو بصد ملال کیا
عشق آسان تھا، محال کیا

ہم نے سو بار مرتبہ کھویا
دل نے سو مرتبہ بحال کیا

میرے منعم بھی سوچتے ہوں گے
کہ بھکاری نے کیا سوال کیا

پوچھ مت آخری سواروں سے
راستہ کس نے پائمال کیا؟

کعبۂ دل میں خون ریزی کو
عشق نے حسن پر حلال کیا

مرنے والے تو مر گئے راحیلؔ
جینے والوں نے کیا کمال کیا؟

راحیلؔ فاروق

زار کے مصنف۔ پنجاب، پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

یہ غزل اپنے دوست احباب سے شریک کیجیے
Share on facebook
Share on twitter
Share on pinterest
Share on reddit
Share on linkedin
Share on whatsapp
Share on telegram
Share on email
لطفِ سخن کچھ اس سے زیادہ

ہم روایت شکن روایت ساز

پر

خوش آمدید!

باتیں ہماری یاد رہیں گی۔۔۔

تنبیہ