Skip to content

جہاں نیک نامی کی حد ہو گئی

غزل

زار

جہاں نیک نامی کی حد ہو گئی
سمجھ، تشنہ کامی کی حد ہو گئی

روا نا روا میں پھنسے رہ گئے
غلامو! غلامی کی حد ہو گئی

اُدھر ذرہ ذرہ ہوا آفتاب
اِدھر نا تمامی کی حد ہو گئی

وہی ایک خامی جنوں کی رہی
اور اس ایک خامی کی حد ہو گئی

خفا کس سے راحیلؔ صاحب نہیں؟
مزاجِ گرامی کی حد ہو گئی

پس نوشت: اس غزل کو نظرِ ثانی کے بعد اردو گاہ پر دوبارہ پیش کیا جا چکا ہے۔

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامکوہ کن کوہ کن نہیں ہوتا
اگلا کلامسننے سے فائدہ، نہ سنانے سے فائدہNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

زار

اردو کتاب۔ راحیلؔ فاروق کا پہلا مجموعۂ کلام۔ ایک فارسی اور ساٹھ اردو غزلیات پر مشتمل مختصر دیوان۔ مطبوعہ ۲۰۱۰ء۔

آپ کے لیے

خشک پھولوں کی باس لگتی ہے

10 جولائی 2010ء

لوگ تنہا ہوئے، مجھ سا کوئی تنہا نہ ہوا

10 جولائی 2010ء

مہربانوں کی تمنا کیوں ہو؟

10 جولائی 2010ء

آپ کو آپ ملامت کی ہے

10 جولائی 2010ء

اگر نالۂ من رسد تا بہ پرویں

10 جولائی 2010ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔