Skip to content

تو بھی میرے ساتھ رسوا ہو گیا

غزل

زار

تو بھی میرے ساتھ رسوا ہو گیا
کعبۂ ناموس! یہ کیا ہو گیا؟

اب دلِ ناداں سے پوچھیں کوئی راہ
چشمِ بینا کو تو دھوکا ہو گیا

جب گوارا ہو گیا مرنا مجھے
زہر کی پڑیا سے اچھا ہو گیا

میں دیارِ عشق میں تنہا نہیں
جو بھی آیا سو یہیں کا ہو گیا

قریۂ دل کی بھی نکلیں حسرتیں
آگ لگنے سے تماشا ہو گیا

شہر میں راحیلؔ نامی شخص تھا
یہ تو قصہ ہی پرانا ہو گیا

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

Prevپچھلا کلامسننے سے فائدہ، نہ سنانے سے فائدہ
اگلا کلامنہ ہوئی چارہ گری دنیا میںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

زار

اردو کتاب۔ راحیلؔ فاروق کا پہلا مجموعۂ کلام۔ ایک فارسی اور ساٹھ اردو غزلیات پر مشتمل مختصر دیوان۔ مطبوعہ ۲۰۱۰ء۔

آپ کے لیے

جنوں نے تجھے ماورا کر دیا

10 جولائی 2010ء

صید ہے اپنی ذات میاں

10 جولائی 2010ء

فہمِ آدابِ سفر اہلِ نظر رکھتے ہیں

10 جولائی 2010ء

کوئی زندہ رہے کہ مر جائے

10 جولائی 2010ء

دل سے کوئی خطا نہ ہو جائے

10 جولائی 2010ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔