Skip to content

گر گئی قیمتِ نظر کچھ اور

غزل

زار

گر گئی قیمتِ نظر کچھ اور
دیکھتے ورنہ دیدہ ور کچھ اور

اٹھ رہے ہیں حجاب ہائے نظر
ہو رہا ہے اِدھر اُدھر کچھ اور

ہے نئی زندگی کی پھر سے نوید
شاید آئیں گے چارہ گر کچھ اور

سر ہوئی تھی نہ منزلِ مقصود
ہو گئی وقت کی ڈگر کچھ اور

ابھی یزداں کو اور بھی ہیں کام
ٹھہر اے دل! ابھی ٹھہر کچھ اور

چھو گئے تم تو رفعتِ افلاک
تھک گئے کچھ شکستہ پر کچھ اور

اور ہے شوخیِ خرد کا علاج
ہے دوائے غمِ جگر کچھ اور

سب نظر کا فریب تھا راحیلؔ
چلتے یہ راہ چھوڑ کر، کچھ اور

راحیلؔ فاروق

پنجاب (پاکستان) سے تعلق رکھنے والے اردو شاعر۔

اگلا کلامراہوں میں ٹھہر جاؤں، منزل سے گزر جاؤںNext

تبصرہ کیجیے

اظہارِ خیال

زار

اردو کتاب۔ راحیلؔ فاروق کا پہلا مجموعۂ کلام۔ ایک فارسی اور ساٹھ اردو غزلیات پر مشتمل مختصر دیوان۔ مطبوعہ ۲۰۱۰ء۔

آپ کے لیے

بت پرستوں میں خدا مستی ہے

10 جولائی 2010ء

زندگی زندگی کے درپے ہے

10 جولائی 2010ء

مصحف مصحف ورق ورق تھا

10 جولائی 2010ء

اگر نالۂ من رسد تا بہ پرویں

10 جولائی 2010ء

شعر بیچوں گا، زہر کھا لوں گا

10 جولائی 2010ء
ہمارا ساتھ دیجیے

اردو گاہ کے مندرجات لفظاً یا معناً اکثر کتب، جرائد، مقالات اور مضامین وغیرہ میں بلاحوالہ نقل کیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کسی مراسلے کی اصلیت و اولیت کی بابت تردد کا شکار ہیں تو براہِ کرم اس کی تاریخِ اشاعت ملاحظہ فرمائیے۔ توثیق کے لیے web.archive.org سے بھی رجوع لایا جا سکتا ہے۔

© 2022 - جملہ حقوق محفوظ ہیں۔