راحیلؔ فاروق
تعارف
اردو گاہ
جنوبی پنجاب (پاکستان) کے ایک مقامی راجپوت گھرانے سے تعلق ہے۔ آنول نال خانیوال کے ایک قصبے عبدالحکیم میں گڑی ہے اور قیاس ہے کہ خود بھی یہیں گڑیں گے۔ تعلیم ایم اے اردو۔ پیشہ زیادہ تر تدریس رہا مگر چندے صحافت اور ریڈیو سے بھی وابستگی رہی۔
پہلا دیوان زار کے نام سے 2010ء میں طبع ہوا جو تادمِ تحریر آخری بھی ہے۔ مذہب کی حقانیت کے اثبات میں ایک انگریزی کتاب امسال شائع ہوئی۔
اردو گاہ
اردو زبان و ادب کی منفرد ترین ویب گاہ۔ انٹرنیٹ کا سب سے بڑا ذاتی اردو بلاگ جو مختلف جامعات کے طلبہ کے لیے مجوزہ مطالعوں میں شامل ہے۔
آپ کے لیے
ہر انسان محبت کے لائق ہے۔ غور سے دیکھیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک شانِ محبوبی ہر جان کو ایسی عطا ہوئی ہے کہ کسی کو نہیں ملی۔ مگر دنیا کا امتحان یہی ہے کہ ہر انسان سے محبت کرنے کی طاقت کسی انسان کو نہیں دی گئی۔
راحیلؔ فاروق
- کیفیت نامہ
- 30 جنوری 2021ء
- ربط