رابطہ
حضور کی بندہ پروری ہے جو یاد کرنے کا قصد فرمایا۔ ہم شکر گزار ہیں۔
رابطے کی صورتیں دو ہیں۔ اول تو یہ ہے کہ سماجی واسطوں از قسم فیس بک، ٹوئٹر وغیرہ پر دید وادید کی راہ نکالی جا سکتی ہے۔ دوم یہ کہ آپ اسی صفحے پر موجود رابطہ خانے کے ذریعے سے اپنا پیغام ارسال فرما سکتے ہیں۔ سرِ تسلیم خم ہے جو مزاجِ یار میں آئے!
ہم جواب دینے میں حتی المقدور تاخیر نہیں کرتے۔ تاہم آپ کی سہولت کے پیشِ نظر یہ عرض کرنا بھی ضروری ہے کہ عموماٰ سماجی واسطوں پر ردِ عمل ای میل کی نسبت جلد موصول ہو جاتا ہے۔
ایک بار پھر آپ کا بہت بہت شکریہ!
راحیلؔ
سماجی واسطے
ڈاک برقی
اردو گاہ
اردو زبان و ادب کی منفرد ترین ویب گاہ۔ انٹرنیٹ کا سب سے بڑا ذاتی اردو بلاگ جو مختلف جامعات کے طلبہ کے لیے مجوزہ مطالعوں میں شامل ہے۔
آپ کے لیے
سر اپنا تہِ تیغ میں دھرنے کو چلا ہوں
لڑنے کو تو جاتا نہیں مرنے کو چلا ہوں(میر انیسؔ)
- کیفیت نامہ
- 8 جولائی 2023ء
- ربط
بہت لوگوں کو لہجہ کی حالیہ پیشکش سے گمان گزرا کہ جناب تہذیب حافیؔ نے شیخ بقاء اللہ خاں بقاؔ کی غزل سے سرقہ کیا ہے۔ ہم نے بقاؔ کا ایک شعر تعقید کے سبب چھوڑ دیا تھا۔ وہ بھی دیکھ لیجیے:
بزم میں شیخ جی اب ہے کہ ہے یاں عیب نہیں
فرش پر گر نہ ملی جا تو تلے بیٹھ گئے
اگرچہ اس شعر سے یاروں کا گمان یقین میں بدل جائے گا تاہم ہم شاعرِ موصوف پر یہ تہمت عائد کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ ادب میں سرقہ ثابت کرنا فقۂ اسلامی میں زنا ثابت کرنے جتنا مشکل ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو یقین ہو بلکہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نے ہوتے ہوئے دیکھا ہو مگر نیتوں کا حال تو صرف اللہ جانتا ہے۔
تفنن برطرف، ہم آپ کو ادب میں سرقہ کی نسبت اپنے خیالات پر نظرِ ثانی کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔ ذیل میں ایک مضمون کا ربط دیا گیا ہے جس میں ہم نے سرقہ کی نسبت اکابرینِ ادب کی آرا اور رویے نقل کیے ہیں:
سرقہ، شعر اور اس کے حقوقِ ملکیت
- کیفیت نامہ
- 6 اکتوبر 2020ء
- ربط
تصوف بڑا مہنگا سودا ہے۔ مجھے اس کی راہوں پر چلنے کا تجربہ تو نہیں ہوا مگر بعض صوفیانہ کتب کی قیمتیں دیکھی ہیں۔ اللہ کی پناہ!
- کیفیت نامہ
- 10 نومبر 2021ء
- ربط